امور داخلہ کی وزارت
جموں وکشمیر میں دفعہ-370ہٹائے جانے کے بعد سے پتھراؤ کرنے کے190معاملات میں765افراد گرفتار کئے گئے
سرحد پار سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے 950معاملات کی اطلاع ہے
प्रविष्टि तिथि:
19 NOV 2019 3:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19؍ نومبر، مرکز نے آج مطلع کیا ہے کہ جموں وکشمیر میں پانچ اگست 2019 کو دفعہ – 307 منسوخ کئے جانے کے بعد سے پتھراؤ کرنے اور امن وقانون سے متعلق 190 معاملات درج کئے گئے ہیں جس میں 765 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یکم جنوری 2019 سے چار اگست 2019 تک اس طرح کے 361 معاملے درج کئے گئے تھے۔
حکومت نے پتھراؤ کرنے کی لعنت کو روکنے کے لئے کثیر رخی پالیسیاں اپنائی ہیں اور اس کی روک تھام میں اس حد تک کامیاب ہوئی ہے کہ بڑی تعداد میں پتھراؤ کرنے والوں ، پتھراؤ کے لئے اکسانے اور بھیڑ کو آمادہ کرنے والوں کی نشان دہی کی گئی ہے اور ان کے خلاف پی ایس اے کے تحت گرفتاری اور احتیاطی گرفتاریوں سمیت بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مختلف علیحدگی پسند تنظیمیں اور مظاہرین، جو حریت میں شامل ہیں، کشمیر وادی میں پتھراؤ کے واقعات کے پیچھے انہیں ہاتھ ہے۔ این آئی اے نے اب تک 18 افراد کے خلاف دہشت گردی کے لئے فنڈ فراہم کرنے کی فرد جرم داخل کی ہے۔
ایک متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے حکومت نے بتایا ہے کہ جموں وکشمیر میں اگست 2019 سے اکتوبر 2019 کے درمیان سرحد پار سے لائن آف کنٹرول سے متصل علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے 950 واقعات کی اطلاع دی گئی ہے۔
کشمیر کے اسکولوں میں5 اگست سے حاضری کے اوسط سے متعلق ایک سوال کے جواب میں حکومت نے کہا کہ یہاں جاری امتحانات کے دوران طلباء کی حاضری 99.7 فیصد رہی۔ ابتدا میں طلباء کی حاضری کم تھی لیکن اس میں رفتہ رفتہ اضافہ ہوگیا۔
حکومت نے یہ بھی بتایا کہ اس نے حال ہی میں جموں وکشمیر میں سیاحوں کے لئے کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی ہے اور پچھلے 6 ماہ کے دوران 12934 غیر ملکی سیاحوں سمیت کُل 3410219 سیاحوں نے جموں وکشمیر کا دورہ کیا ہے اور اس ہفتے کے دوران سیاحت سے 25.12 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔
مذکورہ بالا معلومات آج لوک سبھا میں امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی نے ایک تحریری سوال کے جواب میں فراہم کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-5189
(रिलीज़ आईडी: 1592220)
आगंतुक पटल : 138