زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
ہندوستان زرعی اعداد وشمار پر نئی دہلی میں 8ویں بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا
زراعت کے مرکزی وزیرنریندرسنگھ تومر کانفرنس کا افتتاح کریں گے جب کہ بل گیٹس مہمان خصوصی ہوں گے
Posted On:
15 NOV 2019 4:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،15 نومبر :زرعی اعدادوشمار پر8ویں بین الاقوامی کانفرنس ( آئی سی اے ایس ۔ VIII) کا انعقاد وزارت زراعت 18سے 21نومبر ، 2019 کو نئی دہلی میں کرے گی ۔ آئی سی اے آرکے ڈائرکٹرجنرل اور ڈی اے آرای کے سکریٹری ڈاکٹرترلوچن مہاپاترنے آج میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ اس کا نفرنس کا افتتاح زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیرنریندرسنگھ تومرکریں گے جبکہ بل گیٹس مہمان خصوصی ہوں گے ۔ اس کانفرنس کا انعقاد اعداد وشمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت ، آئی ایس آئی ۔سی اے ایس ، ایف اے او ، یوایس ڈی اے ، اے ڈی بی ، عالمی بینک اور بل اینڈ ملنڈاگیٹس فاونڈیشن ، یورواسٹیٹ ، اے ایف ڈی بی اور دیگرتنظیموں کے اشتراک سے کیاجائے گا۔ اس سال آئی سی اے ایس کا موضوع ہے ‘‘ پائیدارترقیاتی اہداف کےحصول کے لئے زراعت میں تبدیلی کی خاطراعداد وشمار ’’۔
ڈاکٹرترلوچن مہاپاترنے کہاکہ زرعی اعداد وشمارکے شعبے میں اتنی اہم کانفرنس ملک میں پہلی مرتبہ ملک میں منعقد کی جارہی ہے اوریہ اعداد وشمار کے ماہرین ، نوجوان سائنسدانوں اورفیصلہ سازوں کے لئے زراعت میں بڑے اعداد وشمارکے تجزیئے ، اے آئی ، درست کھیتی وغیرہ کو اپنانے اور اس سے سبق حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی ۔ انھوں نے مزید کہاکہ یہ کانفرنس پائیدارترقیاتی اہداف پررپورٹ کے لئے اعداد وشماریکجاکرنے میں درپیش مختلف چیلنجوں سے نمٹنے اورمختلف سرکردہ تحقیق میں استعمال کرنے اورزرعی اعدادوشمارکے شعبے میں بہترین طریقہ کارپرتبادلہ خیال کرنے اورقطعی شکل دینے کے مقصد سے منعقد کی جارہی ہے ۔
ڈائرکٹرجنرل نے کہاکہ کانفرنس میں 600سے زیادہ مندوبین شرکت کریں گے جن میں 200مندوبین 108ملکوں سے ہوں گے ۔ ڈاکٹرمہاپاترنے بتایاکہ کانفرنس میں پانچ مکمل اجلاس اور44تکنیکی اجلاس ہوں گے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ ایسے میں جب کہ بڑی مقدار میں اعداد وشمار دستیاب ہیں ملک میں آج بھی اعداد وشمار کے شعبے میں وافرتبادلہ خیال نہیں ہورہے ہیں ۔ انھوں نے زوردیکر کہاکہ دستیاب اعداد شمار کو جدید طریقوں کی مددسے اور کانفرنس سے حاصل کی گئی معلومات کی بنیاد پر زراعت کے سیکٹرمیں موثر طورپراستعمال کیاجاناچاہیئے ۔
میڈیابریفنگ میں اظہارخیال کرتے ہوئے عالمی بینک کے نمائندے ڈاکٹرمائیکل اسٹینر نے کہاکہ آئی سی اے ایس کانفرنسیز کی ایک سیریز ہے جو 1998میں شروع ہوئی تھی اوریہ پوری دنیا میں دستیاب زرعی اعداد وشمار پرمبنی ہے ۔ یہ کانفرنس ہرتین سال میں منعقد ہوتی ہے اور پچھلی کانفرنس 2016میں روم میں منعقد ہوئی تھی ۔
***************
( م ن ۔ و ا۔ ع آ)
U-5126
(Release ID: 1591789)
Visitor Counter : 177