نیتی آیوگ

نیتی آیوگ رپورٹ ‘ نیو انڈیا کے لئے نظام صحت: بنیادی عناصر-اصلاح کے امکانی طریقے’ جاری کرے گا

Posted On: 15 NOV 2019 3:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  15 نومبر 2019،   نیتی آیوگ  18 نومبر 2019 کو نیتی آیوگ ‘نیو انڈیا کے لئے  نظام صحت: بنیادی عناصر- اصلاح کے امکانی طریقے’رپورٹ  جاری کرے گا جس میں گزشتہ سال ‘ترقیاتی مذاکرات’ کے بارے میں منعقدہ قومی سطح کی ورکشاپ میں کئے گئے مباحثے اور کوششوں کو شامل کیا گیا ہے۔یہ رپورٹ نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے  کو چیئرمین  بل گیٹس اور قومی و بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے نمائندوں کی موجودگی میں جاری کی جائے گی۔

رپورٹ میں ادا کرنے والوں اور جوکھم اٹھانے والوں کے پول، صحت دیکھ ریکھ خدمات اور ان کو چلانے والے بنیادی نظام کی سطح پر  متعدد حصوں والی کہانی کے طور پر ہندوستان کے نظام صحت کے بارے میں بتایا گیا ہے۔رپورٹ میں ملک کے سامنے موجود چیلنجوں کو پور اکرنے کے لئے  موجودہ ٹوٹے پھوٹے نظام صحت کو مضبوط کرنے کے لئے ضروری تال میل کی کوششوں کے بارے میں نظریات کو یکجا کیا گیا ہے۔یہ رپورٹ سرکاری شعبے کے لئے ایکسس ہیلتھ انٹرنیشنل اور نجی شعبے کے لئے پی ڈبلیو سی انڈیا کے ذریعہ یکجا کئے گئے اور فراہم کئے گئے  اعداد و شمار پر مبنی ہے۔نیتی آیوگ نے اس اہم  اور موثر کام میں شرکت کرنے والے تمام ماہرین اور تنظیموں کا  شکریہ ادا کیا ہے۔

‘ترقیاتی مذاکرات’ کی ہماری سیریز کے ایک حصے کے طور پر قوم کے نظریئے پر  بحث و مباحثہ  کرنے کے لئے مشاورت شروع کی گئی ہے۔نیتی آیوگ نے 30 نومبر 2018 کو، ایک ورکشاپ بعنوان ‘ نیو انڈیا کے لئے نظام صحت: بنیادی عناصر’ کے ساتھ اس سیریز کا آغاز کیا۔ مذاکرات میں ہندوستان کے نظام صحت کے مختلف پہلوؤں پر مفید  اور معلومای بحث و مباحثے کے لئے بین الاقوامی اور ملک کے ماہرین اور بنیادی متعلقین کو شامل کیا گیا۔ ہندوستان کے نظام صحت کے متعدد بنیادی عناصر نے آنے والی تبدیلیوں کے پیش نظر اس بات چیت اور اس سلسلے میں مزید مذاکرات سے نیتی آیوگ کا مقصد ہندوستان میں صحت دیکھ ریکھ کی اصلاحات کے لئے  کثیر شعبہ جاتی اور متعلقین سے بات چیت کے بعد ایک منظم نظریہ اختیار کرنا  ہے۔

یہ رپورٹ معاون اعداد وشمار اور ان کے تجزیئے سمیت ان مطالعات کے بیش قیمت نتائج کو یکجا کرنے کی ایک کوشش ہے۔ اس میں ان ترقیاتی مذاکرات سے مباحثوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں ان مصنفین نے کثیر شعبہ جاتی سامعین  کے سامنے اپنے کام کا تعارف پیش کیا۔اس سلسلے میں یہ کتاب خصوصی طور پر حکومت ہند کے ذریعہ شروع کی گئی نظام صحت کی اصلاحات کے ضمن میں ہندوستان کے نظام صحت کو چلانے  کے لئے ہندوستان کے پاس موجود متبادلات کی بنیادی فہرست بھی پیش کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  م ن۔ا گ۔ن ا۔

 

U- 5119



(Release ID: 1591737) Visitor Counter : 136


Read this release in: Hindi , English , Bengali