وزارت خزانہ

بھارت اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان سکریٹری سطح کی باہمی میٹنگ کا انعقاد


ٹیکس بچانے کے خلاف اور زیادہ تعاون پر تبادلہ خیال

Posted On: 13 NOV 2019 6:02PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  14 نومبر۔سمندر پار کھاتوں میں جمع شدہ کالے دھن کی لعنت کے خلاف  جدوجہد،بھارت سرکار کا ایک اہم  ترجیحی شعبہ  ہے  ۔ ٹیکس بچانے کے خلاف  مزیدتعاون کے سلسلے میں  وزیر اعظم جناب  نریندر مودی اور سوئٹزر لینڈ  کے صدر جناب اوئلی  مورر    کے درمیان اتفاق رائے کے نتیجے میں  طرفین نے ٹیکس معاملات میں تیز رفتاری کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے سلسلے میں قریبی تال میل سے کام کیا ہے۔

          اس تعاون کو بڑھانے کے سلسلے میں  مالیہ کے سکریٹری ڈاکٹر اجے بھوشن پانڈے اور سوئٹزر لینڈ کی  بین الاقوامی مالیات کی اسٹیٹ سکریٹری  محترمہ ڈینیل اسٹوفل    نے آج یہاں ملاقات کی ۔ دونوں سکریٹریوں نے پچھلے  چند برسوںمیں  ٹیکس معاملات  میں انتظامیہ امداد  خاص  طور سے سوئٹزرلینڈ کی طرف سے ایچ ایس بی سی کیسوں  میں امداد فراہم کرنے کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار  کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010WMC.jpg

دونوں ملکوں کے درمیان ستمبر 2019  میں خود کار بنیاد  پر مالی  کھاتوں کے  بارے میں  معلومات  بہم  پہچائے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں سکریٹری صاحبان نے ٹیکس بچانے کی کوششوں   کے سلسلے میں  عالمی  ٹیکس شفافیت  کے تئیں  عہد بندی کو دہرایا ۔  مالی معاملات  میں  معلومات کی  خودکار  تبادلے سے مالی شفافیت کے  ایک نئے دور کا آغاز ہوگا کیونکہ بھارت کی  ٹیکس  انتظامیہ کو  اب  بھارتی باشندوں  کی  طرف سے سوئٹزرلینڈ کے بینکوں   میں  کھولے گئے کھاتوں کی تفصیلات  معلوم ہوجائے گی۔سکریٹری  صاحبان نے  دونوں ملکوں  کے مجاز حکام کی حوصلہ افزائی کی  کہ وہ  تبادلہ شدہ ڈاٹا  کے معیار کو  مسلسل بڑھانے کے مقصدسے مزیدتعاون کریں اور اپنے تجربات میں  ایک دوسرے کو ساجھی بنائیں ۔

          مالیہ  کےسکریٹری اورسوئٹزرلینڈ  کی اسٹیٹ سکریٹری نے معیشت  کو  ڈجیٹل بنانے  سے پیدا ہونے والے چیلنجوں پر توجہ  دینے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر رضامندی کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی کارروائیوں کے درمیان رابطہ اس مسئلے کا طویل مدتی حل نکالنے کے لئے  ضروری ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002I2MO.jpg

 دونوںسکریٹری صاحبان نے دونوںملکوں کے  مجاز حکام کی سطح  پر مسلسل  تبادلہ خیال کی ضرورت کی  تصدیق کی  ۔اس طرح  بھارت – سوئٹزرلینڈٹیکس معاہدوں کے تحت  تعاون میں مزید  اضافہ ہوگا ۔ انہوں  نے  اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ باہمی دوستی اورتعاون کےجذبے کے تحت  بات چیت کو آگے بڑھایا جائے ۔

     میٹنگ کے خاتمے  پر دونوں سکریٹریوں  نے ایک مشترکہ بیان پر دستخط بھی کئے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ج۔ رم

U-5091



(Release ID: 1591556) Visitor Counter : 61


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali