کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہماچل پردیش میں اسکیموں پر تیز رفتاری سے عمل درآمد کے لئے اعلی سطح کی ٹاسک فورس کا قیام

Posted On: 08 NOV 2019 6:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  8 نومبر 2019،     بھارت سرکار اور ہماچل پردیش کی ریاستی حکومت کی تمام اسکیموں کا جائزہ لینے اور ان اسکیموں پر بہتر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی خاطر اعلی سطح کی ایک ٹاسک فورس قائم کی جائے گی۔ صنعت کے فروغ اور داخلی ٹریڈ  کے محکمے کےسکریٹری اس کے چیئر پرسن ہوں گے۔ اس کے علاوہ زراعت اور خوراک کی پروسیسنگ، ریلویز اور سیاحت کی مرکزی وزارتوں کے نمائندے اس میں شامل ہوں گے۔ اعلی سطح کی یہ ٹاسک فورس تین مہینے کے اندر اندر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ کامرس اور صنعت نیز ریلویز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج ہماچل پردیش میں دھرم شالہ کے مقام پر رائزنگ ہماچل گلوبل انویسٹرس میٹ 2019 کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔

ہماچل پردیش کی ریاستی حکومت نے 7، 8 نومبر 2019 کو دھرم شالہ میں کاروبار سے متعلق ایک اہم کانفرنس گلوبل انویسٹرس میٹ 2019 کا اہتمام کیا ہے۔ اس تقریب سے ریاست میں مال تیار کرنے اور روزگار پیدا کرنے کے 8 خصوصی سیکٹروں  کے سلسلے میں پالیسی اور انضباطی ماحول نیز سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا جائے گا۔ جن آٹھ سیکٹروں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، وہ ہیں زرعی کاروبار اور کٹائی کے بعد کی ٹکنالوجی، مال تیار کرنے اور دوا سازی، سیاحت اور مہمان نوازی، شہری ہوابازی ، پن بجلی اور قابل تجدید توانائی،  علاج معالجہ ، صحت کی دیکھ بھال اور آیوش، ہاؤسنگ اور شہری ترقیات، آئی ۔ آئی ٹیز اور الیکٹرونس، تعلیم اور صلاحیت سازی۔

کامرس اور صنعت نیز ریلویز کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج دھرم شالہ میں رائزنگ ہماچل گلوبل انویسٹرس میٹ 2019  میں شرکت کی اور ہماچل پردیش نیز بھارت کی پہاڑی ریاستوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے  کامرس اور صنعت کی وزارت کی سرمایہ کاری اور پڑوسیوں کے بارے میں  معلومات فراہم کی۔ اس کانفرنس میں سفارتکاروں ،کارپوریٹ سیکٹر کے رہنماؤں، سینئر پالیسی سازوں ، ترقیاتی ایجنسیوں اور پوری دنیا سے آئے ہوئے سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔

ہماچل پردیش نے  آن لائن سنگل ونڈو سسٹم  پر عمل درآمد کیا ہے جس سے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کی منظوری اور ان کی تجدید کی سہولت فراہم ہے۔ ہماچل پردیش ٹیننسی  اور لینڈ ریفارمس ایکٹ 1972 کی دفعہ 118 کے تحت زمین کی خریداری کے سلسلے میں اجازت کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ درخواست اس آن لائن پورٹل کے ذریعہ کی جاسکتی ہے۔ ریاستی حکومت نے مطلوب این او سیز کو کم کرکے تعمیرات کے لئے اجازت دینے کے عمل کو آسان بنادیا ہے۔

ہماچل پردیش کی ریاستی حکومت نے ایچ پی ، ایم ایس ایم ای (فسیلی ٹیشن آف اسٹبلشمنٹ اینڈ آپریشن) آرڈیننس 2019 جاری کیا ہے، جس کے ذریعہ  منظوری / این او سیز کا انتظار کئے بغیر بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے لئے پروجیکٹ پر عمل درآمد کی اجازت دے دی جاتی ہے۔ اس کا مقصد ایم ایس ایم ای سیکٹر کو مستحکم بنانا ہے جو ریاست کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

سیاحت کے شعبے کو مسلسل بنیاد پر رفتار دینے کی غرض سے ریاستی حکومت نے سیاحت سے متعلق پالیسی 2019 کو مشتہر کیا ہے۔ اس کا مقصد سرمایہ کاری میں سبسڈی کے ذریعہ نئے سیاحتی مقامات کو فروغ دینا ہے۔

ریاستی حکومت نے اطلاعاتی ٹکنالوجی اور ای اسی ڈی ایم پالیسی، فلم پالیسی  اور بجلی کے ذریعہ چلنے والی موٹر گاڑیوں کی پالیسی  سے متعلق پالیسیا بھی مرتب کی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ج۔ن ا۔

U- 5023


(Release ID: 1591069) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi