کامرس اور صنعت کی وزارتہ

خود امدادی گروپ اور دستکاروں کے کلسٹر   جی ای ایم  میں شامل کئےجائیں گے

Posted On: 07 NOV 2019 2:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 7نومبر   2019/ گورنمنٹ ای –مارکیٹ پلیس  (جی ای ایم)  خود امدادی گروپوں اور  دستکاروں کے کلسٹروں کو جی ای ایم میں شامل کرنے کے لئے    دیہی ترقی کی وزارت ، ریاستی حکومتوں کے ایمپوریم  اور ڈیولپمنٹ   کمیشن ہینڈی کرافٹ  کے ساتھ کام کرے گی۔  اس کا اعلان   جی ای ایم کے  سی ای او تلین کمار نے کل نئی دہلی میں کیا۔   ان مصنوعات  کوایمپوریم مصنوعات کے زمرے میں   شامل کیا جائے گا جبکہ  بھارت کے دستکاروں کے ذریعہ   بنائی گئی    منفرد  مصنوعات بھی   جی ای ایم پر دستیاب ہوں گی۔  جی ای ایم میں اس کے تکنیکی حل کے لئے  کام کیا جارہا  ہے تاکہ اس پلیٹ فارم  پر خریداروں اور فروخت کاروں کو  مصنوعات تک رسائی حاصل ہوسکے۔

 جی ای ایم پر  3000 سے زیادہ اسٹارٹ اپ   نے اندراج کرا رکھا ہے۔ انہیں اب تک  522  کروڑ روپے کے آرڈر حاصل ہوچکے ہیں۔  اس پلیٹ فارم پر  58101  سے زیادہ   ایم ایس ایم ایز رجسٹرڈ ہیں    اور جی ای ایم پر  ہونے والے لین دین     کا 50 فی صد  ایم ایس ایم ایز سے آتا ہے۔  

جی ای ایم  ایز کے سی ای او نے بتایا کہ جی ای ایم پر  مجموعی اشیا کی  قدر  (جی ایم وی) 36000   کروڑ روپے سے تجاوز کرچکی ہے۔    تقریباً 40 ہزار خریداری کرنے والے ادارے اس  خریداری کے پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں۔     جی ای ایم پر  2.95 لاکھ  فروخت کار /سروس  فراہم کرنے والے موجود ہیں۔    فروخت کاروں کے رجسٹریشن    کی اوسط مدت  30 دن سے کم ہوکر 2 دن ہوگئی ہے۔

خریداری کے لئے مختصر  اور آسان طریقہ کار   اور  مقابلہ جاتی قیمتوں   کودیکھتے ہوئے   عام طور پر سرکاری ادارے  اور  خاص طور پر سی پی ایس یو زیادہ سے زیادہ جی ای ایم پر خریداری کرتے ہیں۔

جی ای ایم کے سی ای او نے    ان کچھ  اقدامات کو اجاگر کیا ہےجن پر ابھی کام کیا جارہا ہے۔ 

  • بہترین  طریقہ کار کے ساتھ    لچکدار بولی کے  دستاویز    کے لئے ڈیزائنگ اوراس کا نفاذ
  • تیز تر  اور زیادہ درست  زمروں /خدمات کی    تشکیل 
  • آن بورڈ  کام کا  کا نٹریکٹ اور پروجیکٹ خریداری  
  • مصنوعات اور خدمات  کے کیٹلاگ  کا اے آئی، ایم ایل  استعمال
  • خریداروں کے لئے     سامان کے    بھیجےجانے سے پہلے   معائنہ کی خدمات
  • خریداروں کی طرف سے معیار کے بارے میں   ردعمل اور   سرکاری  خریداری میں   معیار کی یقین دہانی۔
  • مقررہ وقت کے اندر   ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئےایک فریم ورک کے لئے پیش رفت۔
  •  تھوک خریداری کے لئے   سرکاری ٹھیکے داروں اور پرائیوٹ اداروں کے لئے جی ای ای کو  کھولنا۔

اب تک جی ای ایم   کے ذریعہ حاصل کی گئی کامیابیاں

 

تجارتی  مصنوعات کی   مجموعی قدر (جی ایم وی)

جی ایم وی  کے آرڈر کی قدر 36000 کروڑ روپے سے تجاوز کرچکی ہے

اندراج شدہ  خریدار تنظیمیں

39968

فروخت کار  /خدمات فراہم کرنے والے

295046

فروخت کاروں کا انداراج

اندراج میں   لگنے والا اوسط وقت  20 د ن سے کم ہوکر 2 دن ہوگیا ہے

خریداری میں آسانی

خریداری کے مختصر عمل اور مسابقتی  قیمتوں  کی وجہ سے   سرکاری ادارے عام طو رپر    اور سی  پی ایس یو خاص طور پر  جی ای ایم سے  زیادہ سے زیادہ خریداری کررہے ہیں۔

براہ راست خریداری  (ڈی پی)

ڈی پی کے ذریعہ فروخت کار     اپنے سامان کی   ڈیلیوری   کے علاقے کو خودچن سکتا ہے اورپن کوڈ کے ذریعہ   خریدار  کو منتخب کرسکتا ہے۔ ڈی پی  کے ذریعہ    سامان کی ترسیل نہ کرنے کے واقعات میں   زبردست کمی آئی ہے

 آن لائن وینڈر تجزیہ

 یہ  مکمل آن لائن نظام   کوالٹی کونسل آف انڈیا نے لانچ کیا ہے  جو  وینڈر کے تجزیہ میں مدد کرے گا۔

بزنس کوک پٹ

بزنس کوک پٹ کے لانچ کے ساتھ ہی   جی ای  ایم پر او ای ایم اب   مصنوعات کی قدر، حجم اور دیگر چیزوں کے بارے میں زیادہ  تفصیل کے ساتھ  دیکھ سکیں گے

ریاستوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس

 اہم خریدار وزارتوں ،ریاستوں  اور پی ایس یو  کے ساتھ   ان کی تشویش  کو دور کرنے کے لئے  اعلی سطح پر  مسلسل   ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کی جاتی ہے۔

جی ایم ایم ، ایم ایس ایم ای  اور اسٹارٹ اپ کی ترقی میں ایک ساجھے دار   بن گیا ہے۔  جی ای ایم ،ایس  پی وی  ایک قومی سرکاری    خریداری  پورٹل ہےجو مرکز اور ریاستی حکومتوں کی تنظیموں کے ذریعہ   نقد  رقم کے  بغیر  مصنوعات اورخدمات  کی  خریدار ی کا ایک موثر    پلیٹ فارم ہے۔ اس میں مسلسل جدت طرازی اور بہتر   خدمات کے ساتھ   جی ای ایم   دنیا میں   بہترین  ای-مارکیٹ پلیس  بننے کے لئے تیار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ و۔ ج۔

U- 5001

 


(Release ID: 1590959) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Marathi , Hindi