ریلوے کی وزارت
انڈیان ریلویز نے مغربی ریلوے کے 69 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ممبئی کے لوگوں کے لئے ایک تحفے کے طور پر اتم ریک متعارف کرایا
ممبئی کی مقامی ٹرینوں میں سفر کو زیادہ آرام د ہ اور محفوظ بنانے کے لئے ‘اتم ریک’ ایک نیا اضافہ ہے
Posted On:
06 NOV 2019 2:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 6 نومبر 2019، ہندوستانی ریلوے نے 5 نومبر 2019 کو مغربی ریلوے کے 69 ویں یوم تاسیس کے مبارک موقع پر ممبئی کے لوگوں کے لئے ایک تحفے کے طور پر ‘اتم ریک ’متعارف کرایا ہے۔ یہ ممبئی کی مقامی ٹرینوں میں سفر کو زیادہ آرام دہ اور محفوظ بنانے کے لئے ایک نیا اضافہ ہے۔
اتم ریک کی کچھ خصوصیات حسب ذیل ہیں:
- سبھی کوچز میں سی سی ٹی وی نگرانی کے نظام کا آغاز ۔
- چوری روکنے کے لئے کوچوں میں اینٹی۔ ڈینٹ پارٹیشنس۔
- ماڈیولر لگیج ریک۔
- فرسٹ کلاس کوچز میں ہائی بریک ریسٹ سیٹس۔
- بہتر فنون لطیفہ کے لئے ووڈن فنیشینگ کے ساتھ سیکنڈ کلاس کوچز میں فائبر ری انفورس پلاسٹک کی گنجائش ۔
- سبھی کوچز میں دوہرے سلاٹ ہینڈل کھڑکیوں کے ساتھ ، دوہرے لاک اسٹاپر۔
- بہتر گرپ کے لئے چوڑے اور بہتر گریب ہینڈلس۔
- سبھی کوچز میں جدید برش لیس ڈی سی (بی ایل ڈی سی) پنکھے، جس میں روایتی پنکھوں کے مقابلے 30 فیصد کم توانائی خرچ ہوتی ہے۔
- ماڈیولر طرز کے ڈفیوز ایل ای ڈی لائٹس کی گنجائش۔
- روایتی ایمرجنسی چین کی جگہ بجلی سے چلنے والے پیسنجر الارم نظام۔
- کوچ انٹیریئر کی فنون لطیفہ اپیل کو بڑھانے کے لئے تیار شدہ ایف آر پی سیلنگ اور ووڈن فینش روف وینٹی لینش ڈکٹ ایریا۔
- چوری روکنے کے لئے فلور پر کیمو فلیٹ الومینیم ماڈیول اسٹریپس کی گنجائش۔
- فُٹ ویئر فریکشن کی وجہ سے کلر فیڈنگ سے بچنے کے لئے سبھی مسافروں سیٹوں کے نزدیک اسٹینلیس اسٹیل پرو ایکٹیو پلیٹ ۔
- ریڈ ایمرجنسی بٹن ۔
نیا ریک ایک دن میں دس سروسز کے ساتھ 6 نومبر 2019 سے اپنے معمول کی خدمات پر چلے گا۔ اتم ریک توانائی کی بچت کرتے ہوئے ایک موثر ٹرانسپورٹ ذریعے کے حصے کے طور پر مغربی ریلوے کے سفر کے بارے میں خصوصیات بیان کرے گا۔
ویسٹرن ریلوے نے 5 مئی 1992 کو دنیا کی پہلی لیڈیز اسپیشل لوکل ٹرین شروع کی تھی اور ممبئی کے نواحی سیکشن پر 25 دسمبر 2017 کو ہندوستان کی پہلی ایئر کنڈیشن ای ایم یو ٹرین بھی شروع کی تھی۔
اب تک چنئی میں انٹیگرل کوچ فیکٹری میں صرف 2 لاکھ اتم ریک تیار کئے گئے ہیں۔ ان میں سے دیگر ساؤتھ سینٹرل ریلوے کو دیئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ح ا۔ن ا۔
U- 4959
(Release ID: 1590603)
Visitor Counter : 109