اسٹیل کی وزارت
ملک میں فولا د کی کھپت میں زبردست اضافے کا امکان : جناب دھرمیندر پردھان
جناب پردھان نے سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ بھارت کی ترقی کی کہانی میں اس کے ساجھیدار بنیں
Posted On:
06 NOV 2019 11:10AM by PIB Delhi
نئیدہلی 06نومبر۔پٹرولیم اور قدرتی گیس نیز فولاد کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ ملک میں فولاد کی کھپت میں زبردست اضافہ ہونے والا ہے ۔ انہوں نے آج یہاں انٹرنیشنل کورومئیم ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی سی ڈی اے ) کی طرف سے منعقدہ ’ کورومیئم 2019‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ قوم کی اقتصادی ترقی اور فولاد کے استعمال کے درمیان ایک زبردست مثبت تال میل ہے ۔ اب جبکہ بھارت مستقبل کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ، اسمارٹ شہروں کی تشکیل اور صنعتی راہداریوں کے قیام وغیرہ پر خاص توجہ دے کر ترقی کی نئی منزل کی طرف گامزن ہے ، فولاد کی کھپت میں زبردست اضافے کے امکانات پائے جاتے ہیں۔‘‘
جناب پردھان نے کہا :عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے ،جس میں کاروبارکرنے میں آسانی اور لوگوںکا معیار زندگی بلندکرنے پر خاص زوردیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا :’’ بھارت کی اقتصادی ترقی کی رفتار بنیادی ڈھانچے میں زیادہ سرمایہ کاری ،ڈجیٹل معیشت اور چھوٹی نیزدرمیانہ درجے کی فرموں میں روزگار کے مواقع پیداکرکے تیز کی جائے گی۔ ہماری حکومت وزیراعظم جناب نریندر مودی کی فیصلہ کن قیادت میں بھارت کو کاروبار کے لئے ایک پرکشش جگہ بنانے کی مسلسل کوشش کررہی ہے اوریہ کام سرمایہ کاری کے لئے سازگار حکمرانی کے ذریعہ کیاجارہا ہے ۔ سیاسی استحکام ، قابل توثیق پالیسیاں اور ایک زبردست متنوع مارکیٹ بھارت کو عالمی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کا ایک پرکشش مرکز بناتے ہیں ۔‘‘
اسٹین لیس اسٹیل کی پیداوار میں کورومئیم کے استعمال کا ذکرکرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ کورومئیم کی کل پیداوار کا تقریباََ 70فیصد اسٹین لیس اسٹیل کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے ۔ اسٹین لیس اسٹیل کے کچھ خصوصی استعمال ہیں جن میں خلا ،دفاع اور تیل اور گیس کے شعبوں میں ہونے والا استعمال بھی شامل ہے۔
سرمایہ کاروںاورصنعت کاروں کو آگے آنے اور بھارت کی ترقی کی کہانی میں ساجھیدار بننے کی دعوت دیتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ دیوالیہ پن ، بالواسطہ ٹیکسوں کے ڈھانچے اورکارپوریٹ ٹیکسوں میں حالیہ زبردست کمی جیسے شعبوںمیں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کرنے کا مقصد سرمایہ کاری اورترقی کو آگے بڑھانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اچھی حکمرانی ،زبردست بنیادیڈھانچے اور شہریوں کے لئے زندگی کو آسان کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے نیوانڈیا کے خواب کے مثبت نتائج برآمدہونے لگےہیں۔ انہوں نے کہا :’’ اس رفتار میں مزیدتیزی لانے کے لئے ہماری کوششوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ بھارت کا فولا د کاشعبہ زیادہ متحرک ،باصلاحیت ، ماحولیات دوست اور عالمی مسابقت والا بنتا جارہا ہے ،جس میں حکومت کے متعددپالیسی اقدامات سے اور صنعت کے آگے بڑھنے کے جذبے کے ساتھ مدد مل رہی ہے ۔ اسٹیل سے متعلق قومی پالیسی 2017 ، اندرون ملک تیار شدہ لوہے اور فولاد مصنوعات ( ڈی ایم آئی اینڈ ایس پی ) پالیسی اور فولاد کی مصنوعات کے سلسلے میں بھارت کے معیارات سے متعلق ادارے ( بی آئی ایس ) کی نگرانی کچھ ایسے اہم پالیسی اقدامات ہیں، جو اس شعبے کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے کئے گئے ہیں ۔
جناب پردھان نے کہا :’’ مجھے اعتماد ہے کہ بھارت میں اسٹین لیس اسٹیل کی پیداوار اور کھپت ترقی کرتی ہوئی معیشت کے ساتھ بڑھتی جائے گی۔ ہم نے حال ہی میں برانڈ سے متعلق ایک مجموعی کارروائی شروع کی ہے ،جس کا نام ’’اسپاتی ارادہ ‘‘ دیا گیا ہے اور جس کا مقصد فولادکے مزیداستعمال کو فروغ دینا ہے ۔ اسٹین لیس اسٹیل شعبے کی ترقی کا نتیجہ فطری طور پر فیرو کروم اور اس کے بعد کروم اور کی زیادہ مانگ کی شکل میں ظاہر ہوگا۔‘‘
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ج۔رم
U-4956
(Release ID: 1590588)
Visitor Counter : 111