وزارت دفاع

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ آج رات روس کے دورے پر جائیں گے


19 ویں بھارت – روس بین حکومتی کمیشن برائے بری فوج سے بری فوج کے مابین تکنیکی تعاون کی مشترکہ صدارت کریں گے

Posted On: 04 NOV 2019 4:14PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 04  نومبر / رکشا منتری راج ناتھ سنگھ 5 سے 7 نومبر ، 2019 ء کے دوران روس کے دورے پر جائیں گے ، جہاں وہ  19 ویں بھارت – روس بین حکومتی  کمیشن   کی مشترکہ صدارت کریں گے ، جس کا تعلق بری فوج سے بری فوج کے مابین تکنیکی تعاون ( آئی آر  آئی جی سی – ایم اینڈ  ایم ٹی سی)  سے ہے ۔

          اپنے اس دورے کے دوران ، توقع کی جاتی ہے کہ رکشا منتری  روسی وفاق کے  وزیر دفاع جنرل  سرگی  شوئیگو سے  وسیع تبادلۂ خیالات کریں گے ، جو بری فوج سے بری فوج کے مابین تعاون   اور دفاعی صنعتی تعاون پر محیط ہوں گے ۔

          جناب راج ناتھ سنگھ   روس کے وزیر صنعت اور تجارت جناب  ڈینس منتروف  کے ساتھ  مشترکہ طور پر ‘ بھارت – روس  دفاعی صنعتی تعاون کانفرنس ’ کا بھی افتتاح کریں گے ۔ اس  کانفرنس  میں بھارت اور روس کے مابین دفاعی صنعتی تعاون کو فروغ دینے  ، ٹیکنا لوجی منتقلی  اور  ‘ میک اِن انڈیا ’ پروگرام کے تحت بھارت میں دفاعی صنعت میں سرمایہ کاری کے موضوع پر تبادلۂ خیالات کئے جائیں  گے ۔

          جناب راج ناتھ سنگھ  سینٹ پیٹرس برگ بھی جائیں گے ، جہاں وہ  اُن سپاہیوں اور شہریوں کے اعزاز میں   پساکا ریوسکی میموریل   قبرستان میں گلدائرہ نذر کریں گے ۔ ان شہریوں اور سپاہیوں نے دوسری عالمی جنگ کے دوران اپنی جانیں نچھاور کی تھیں ۔ رکشا منتری   سینٹ پیٹرس برگ کے  گرد و نواح میں واقع  روسی دفاعی پیداواری سہولتوں  کا بھی ملاحظہ  کر سکتے ہیں ۔

 

 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن ۔ ع ا ۔ 04 - 11 - 2019 )

 U. No. 4914

 



(Release ID: 1590309) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi , Marathi