امور داخلہ کی وزارت
ناگا معاہدہ کے موضوع پر ایک ضروری وضاحت
Posted On:
31 OCT 2019 7:51PM by PIB Delhi
نئی دلّی، 31 اکتوبر / حکومت کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ میڈیا اور سوشل میڈیا سمیت یہ افواہیں اور بے بنیاد اطلاعات عام کی جا رہی ہیں کہ ناگا معاہدہ حتمی طور پر طے پا گیا ہے اور جلد ہی اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔ اس سے ملک کے کچھ حصوں میں تشویش اور فکر مندی پائی جاتی ہے۔
اس امر کی وضاحت کی جاتی ہے کہ ناگا گروپوں کے ساتھ کوئی معاہدہ طے پانے سے قبل آسام، منی پور اور ارونا چل پردیش کی ریاستوں سمیت تمام شرکاء سے با قاعدہ صلاح و مشورہ کیا جائے گا اور ان کی تشویشات کو بھی پیش نظر رکھا جائے گا۔
اس طرح کی افواہوں اور بے بنیاد اور غلط اطلاعات پر توجہ دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔
U.4872
(Release ID: 1589903)
Visitor Counter : 164