صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی تقسیم اسناد کی سالانہ تقریب میں شرکت کی
प्रविष्टि तिथि:
30 OCT 2019 2:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی،30/ اکتوبر۔صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج نئی دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی تقسیم اسناد کی سالانہ تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر منعقد تقریب سے خطاب بھی کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت تعلیمی ایکو نظام میں تبدیلیاں کررہی ہے۔ تاکہ اسے اثر حاضر کے چیلنجوں کے مطابق بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت کی طرف سے تجویز کردہ تعلیم سے متعلق قومی پالیسی کا ایک اہم مقصد یہ ہے کہ ہندوستان کو ایک معلوماتی سپر پاور کے طور پر قائم کیا جائے۔ انہو ں نے کہا کہ پوری دنیا ہندوستان کے طلبا کی زبردست ذہانت سے پوری طرح واقف ہے اور ملک میں تمام تعلیمی اداروں کو اس ٹیلنٹ کے مناسب استعمال کو بروئے کار لانے کے لئے تعاون دینا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ جامعہ جیسے با وقار اداروں سے خصوصی تعاون کی توقع ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ معاشرے کے ہر طبقے کو ترقی کے ساتھ جوڑنے کے لئے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری( سی ایس آر) جیسے یونیورسٹی کے سوشل ریسپورنسبیلٹی (یو ایس آر) پر زیادہ زور دیئے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ جامعہ نے اْنت بھارت ابھیان کے تحت پانچ گاؤوں کو اپنایا ہے۔ انہوں نے جامعہ سے کہا وہ مزید کل گاؤوں کو بھی اپنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے لئے کام کرتے ہوئے طلبا کو ان گاؤوں میں جاناچاہئے اور ان کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ انہیں گاؤوں کی صفائی ستھرائی ، خواندگی ، تمام بچوں کی ٹیکہ کاری اور تغذیہ جیسی اسکیموں کے بارے میں گاوں والوں کو باخبر کرناچاہئے۔صدرجمہوریہ نے کہا کہ طلباء کو مرکز اور ریاستی سرکار کی اسکیموں کے بارے میں بھی گاؤں والوں کو معلومات فراہم کرناچاہئے۔ اس طرح کی کوششوں سے معاشرے کے کمزور طبقوں کو مدد ملے گی اور دیہی علاقوں کے بارے میں طلباء کی بیداری میں اضافہ ہوگا۔
اس موقع پر انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشانک منی پور کی گورنر اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی چانسلر ڈاکٹر نجمہ ہیبت اللہ بھی موجود تھیں۔
*********
U – 4831
(रिलीज़ आईडी: 1589578)
आगंतुक पटल : 127