صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
انڈین پولیس سروس کے زیر تربیت افسران نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی
प्रविष्टि तिथि:
29 OCT 2019 6:30PM by PIB Delhi
نئی دلّی، 29 اکتوبر / انڈین پولیس سروس کے 2018 کے بیچ کے 71 آر آر کے زیر تربیت افسران کے ایک گروپ نے صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند سے 29 اکتوبر، 2019 کو راشٹر پتی بھون میں ملاقات کی۔
صدر جمہوریہ ہند نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی جدید ریاست کا سنگ بنیاد ہے اور قانون کو لاگو کرانے میں انڈین پولیس سروس کا اہم اور کلیدی کردار ہے۔ حکمرانی کا تمام تر دار و مدار قانون پر عمل در آمد پر منحصر ہے۔ جمہوری سیاست میں اس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے، جہاں یہ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ تمام شہری در حقیقت برابر ہیں۔ انڈین پولیس افسران کا کام پہلے قانون کا نفاذ ہے اس طرح جمہوری اصولوں کی بالا دستی قائم رہتی ہے۔
صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ انڈین پولیس سروس افسران کے کندھوں پر عظیم ذمہ داری عائد ہو تی ہے، یہ فطری بات ہے کہ لوگ اس متحدہ سروس سے وابستہ ہوں ۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تمام افراد کے انسانی حقوق کا احترام کرتے ہوئے سماج میں تحفظ کا احساس قائم کریں گے اورعام لوگوں میں تحفظ کا احساس قائم کرتے ہوئے معاشرے میں آئی پی ایس کے اعزاز کو بر قرار رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم ان سے پیشہ ورانہ اور مخلصانہ عہد بستگی کی توقع کرتی ہے تاکہ داخلی دہشت گردی، انتہا پسندی اور شورش کے خطرات سے بہتر طور پر نمٹا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔
U.4822
(रिलीज़ आईडी: 1589553)
आगंतुक पटल : 91