وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے ریاض میں شاہ سعودی عرب سے ملاقات کی۔

Posted On: 29 OCT 2019 10:53PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ریاض میں مملکت سعودی عرب کے شہنشاہ عزت مآب شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ عزت مآب شاہ سلمان بن عبدالعزیز دنیا کے اہم ترین اکابر قائدین میں شامل ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ انہوں نے اس ملاقات میں عزت مآب شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے مزید فروغ سے متعلق متعدد پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن ۔س ش۔ ت ع۔

U-4826


(Release ID: 1589536) Visitor Counter : 88