قانون اور انصاف کی وزارت
جسٹس شرد اروند بوبڈے ہندوستان کے اگلے چیف جسٹس ہوں گے
Posted On:
29 OCT 2019 2:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی،28/ اکتوبر۔صدرجمہوریہ ہند نے سپریم کورٹ کے جج جناب شرد اروند بوبڈے کو سپریم کورٹ کا اگلا چیف جسٹس مقرر کیا ہے وہ 18 نومبر 2019 سے اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
جسٹس شرد اروند بوبڈے 12 اپریل 2013 سے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے 16 اکتوبر 2012 کے بعد تقریباً 6 ماہ کے لئے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔وہ 29 مارچ 2000 سے بامبے ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج بھی رہے ہیں اور 28 مارچ 2002 سے مستقل جج ہیں۔
جسٹس بوبڈے 24 اپریل 1956 کو پیدا ہوئے تھے۔انہوں نے 13 ستمبر 1978 کو ایک وکیل کی حیثیت سے اپنی پریکٹس شروع کی تھی۔انہوں نے ناگپور میں ہائی کورٹ کی بنج اور ناگپور میں ڈسٹرکٹ کورٹ میں اپنی پریکٹس شروع کی تھی۔ وہ وقتاً فوقتاً بامبے میں ہائی کورٹ میں بھی وکیل کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے اور وہ سول ، آئینی، لیبر، کمپنی، الیکشن اور ٹیکس کے معاملات میں سپریم کورٹ میں بھی پریکٹس کرتے رہے۔ انہیں آئینی، انتظامی، کمپنی، ماحولیات اور چناؤ قوانین میں خاص مہارت حاصل ہے۔
*********
(م ن- ح ا ر ض۔ 29-10-2019 )
U –4812
(Release ID: 1589451)
Visitor Counter : 115