وزارت دفاع
بحریہ کے سربراہ نے دور دراز کی انڈمان چوکی پر تیاری کا جائزہ لیا
Posted On:
26 OCT 2019 12:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی،26 اکتوبر/ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ نے گریڈ نکوبار آئرلینڈ میں کیمپ بیل بے میں آئی این ایس باز کا دورہ کیا اور وہاں پر کیمپ بیل بے میں مختلف یونٹوں میں تعینات اہلکاروں کے ساتھ ایک دن گزارا اور دیوالی کے مبارک موقع پر اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی۔
اپنی بات چیت کے دوران ایڈمرل کرمبیر سنگھ نے کہا کہ انڈمان نکوبار جزائر قومی سلامتی کے لیے اسٹریٹجک طور پر اہمیت رکھتے ہیں اور اس خطے میں سمندری علاقے کی نگرانی کی اہم صلاحیت فراہم کراتے ہیں۔ انھوں نے خلیج بنگال اور بحیرۂ انڈمان میں سمندری سلامتی کو یقینی بنانے اور ہندستانی بحریہ کی سمندری نگرانی کی صلاحیت میں قابل قدر اضافہ کرنے کے لیے آئی این ایس باز کی قابل ذکر خدمات کی تعریف کی۔
انھوں نے ضرورت کے وقت میڈیکل ایمرجنسی میں باہر نکالنے کی سہولت فراہم کراکے (کیمپ بیل بے خشکی کے بڑے حصے سے 1500 کلو میٹر سے زیادہ دور اور پورٹ بلیئر سے 500 کلو میٹر دور واقع ہے) مقامی آبادی کو راحت فراہم کرانے میں ان کے رول کی بھی ستائش کی۔
ہندوستانی فضائیہ، کوسٹ گارڈ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز، علاقائی فوج، بارڈر روڈ آرگنائزیشن، ڈیفنس سویلینز، انڈمان اور نکوبار پولیس اور سول انتظامیہ کے اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( م ن ۔اگ۔ را ۔ 26 - 10 - 2019)
U. No. 4792
(Release ID: 1589321)
Visitor Counter : 177