کابینہ
کابینہ نے بھارت اورسینٹ وینسنٹ اینڈ گرینیڈائنس کے درمیان روایتی طبی نظام کے شعبے میں تعاون کے لئے مجوزہ مفاہمت نامے کو منظوری دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 OCT 2019 5:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی،23؍اکتوبر،وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بھارتاورسینٹوینسنٹاینڈگرینیڈائنسکےدرمیانروایتیطبینظامکےشعبےمیںتعاونکےلئےمجوزہمفاہمتنامےکواستقدامی طور پر منظوریدے دی ہے۔ اس مفاہمت نامے پر 11 ستمبر 2019 کو نئی دہلی میں دستخط کئے گئے تھے۔
فوائد:
یہ مفاہمت نامہ بھارت اور سینٹ وینسنٹ اینڈ گرینڈائنس کے درمیان روایتی طبی نظام کے فروغ میں تعاون کا ایک فریم ورک فراہم کرے گا اور مذکورہ شعبے میں دونوں ملکوں کے لئے باہمی طور پر مفید ہوگا۔ یہ مفاہمت نامہ سینٹ وینسنٹ اینڈ گرینڈائنس میں روایتی ادویات کے نظام کو فروغ دے گا اور اس کو مشتہر کرے گا۔ مفاہمت نامے میں دی گئی سرگرمیاں سینٹ وینسنٹ اینڈ گرینڈائنس میں آیوش کے طبی نظام کی اہمیت کو فروغ دے گا۔ مفا ہمت نامے کے نتیجے میں اس طبی نظام کی پریکٹس کرنے والوں کی تربیت کے لئے ماہرین اور سائنس دانوں کے تبادلے ممکن ہوں گے اور روایتی طبی نظام میں مشترکہ تحقیق کا کام انجام دیا جاسکے گا۔ امید ہے کہ اس سے روایتی ادویات میں اختراعات سامنے آئیں گی اور نئی دوائیں تیار کی جاسکیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-4738
(ریلیز آئی ڈی: 1588955)
وزیٹر کاؤنٹر : 112