کامرس اور صنعت کی وزارتہ

کامرس اور صنعت کے وزیر سویڈن کے دو روزہ دورے پر

Posted On: 21 OCT 2019 5:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21/ اکتوبر۔ کامرس اور صنعت اور ریلوے کے وزیر پیوش گوئل 23 اکتوبر 2019 کو اسٹاک  ہوم سویڈن اقتصادی صنعتی اور سائنسی تعاون کے لئے ہند سویڈش مشترکہ کمیشن کے 19 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس اجلاس کی مشترکہ صدارت سویڈن حکومت  کی خارجہ تجارت کی وزیر محترمہ انا ہالبرگ اور حکومت ہند کے کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل کریں گے۔

سویڈن کی ہندوستان میں سرمایہ کاری کی ایک لمبی تاریخ ہے۔ اکتوبر 2017 کے اعدادو شمار کے مطابق ہندوستان نے 170 سے زیادہ سویڈش مشترکہ کمپنیاں اور مکمل مالکانہ حق والی معاون کمپنیاں موجود ہیں۔ سویڈن ہندوستان میں  20 واں سب سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والا ملک ہے۔ جس کی جنوری 2003 جنوری 2017 کے دوران مجموعی سرمایہ کاری 8.51 بلین  امریکی ڈالر تھی۔ موجودہ سویڈش ایم این سی ہندوستان میں نہ صرف مینو فیکچرنگ میں توسیع کررہی ہیں بلکہ ساحل سمندر پر آئی ٹی آپریشنز اور آر اینڈ ڈی میں بھی توسیع کررہی ہیں۔جن شعبوں میں ہندوستان میں سویڈن کی کمپنیوں نے سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی ہے ان میں آٹو موبائل صنعت میں 362.20 ملین امریکی ڈالر(33 فیصد)،صنعتی مشینری میں 162.09 ملین امریکی ڈالر(15 فیصد) اور مختلف مکنیکل انجئینرنگ صنعتوں میں115.67 ملین امریکی ڈالر(10 فیصد) شامل ہیں۔

گزشتہ دہائی میں سویڈن میں ہندوستانی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اس وقت سویڈن میں 70 سے زیادہ ہندوستانی کمپنیاں موجود ہے۔ جن میں آئی ٹی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ انڈین فارما اور بائیو ٹیک کمپنیوں مثلاً ڈاکٹر ریڈیز، بائیو کان، کیمویل اور کیڈیلا فارما نے سویڈن میں تعاون کے ساتھ ادارے قائم کررہی ہیں۔

گرین ٹیکنالوجی ،قابل تجدید توانائی ،اسمارٹ بنیادی ڈھانچہ، حفظان صحت اور دفاع جیسے کلیدی شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں اضافے کے بہت زیادہ امکانات ہے۔ خدمات کے شعبے میں خصوصی طور پر آئی ٹی، کاروباری خدمات، ٹریول اور ٹرانسپورٹیشن کے شعبوں میں تجارت میں اضافہ ہورہا ہے۔ بین الاقوامی تجارتی مرکز کے اعداد وشمار کے مطابق 2016 میں خدمات کے شعبے میں مجموعی دو طرفہ تجارت کی مالیت 1.23 بلین امریکی ڈالر تھی۔جس میں سویڈن کے لئے ہندوستانی خدمات کی برآمدات جو کہ 767 بلین امریکی ڈالر تھی اور ہندوستان کے لئے سوڈش خدمات کی برآمد جو کہ 458 ملین امریکی ڈالر  تھی، شامل ہے۔

 دستیاب اعداد وشمار کے مطابق سویڈن کو ہندوستانی برآمدات کے اہم  اشیاء میں لباس ،کپڑوں کی لوازمات، ٹیکسٹائل دھاگہ، فیبرکس، دھاتوں کی مصنوعات، روڈ وہیکلز، عام صنعتی مشینری اور آلات شامل ہیں۔سویڈن سے ہندوستان میں جو چیزیں درآمد کی جاتی ہے ان میں پلپ اور ردی کاغذ، روڈ وہیکلز ، پیپر بورڈ، عام صنعتی مشینری اور آلات ، لوہا اور فولاد ، بجلی پیدا کرنے والی مشینری  اور آلات شامل ہیں۔

*********

 

 (م ن۔ ا گ۔ ر ض۔ 21-10.2019 )

U –4684


(Release ID: 1588654) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Hindi , Punjabi