بھارتی چناؤ کمیشن

بھارت کے انتخابی  کمیشن  ای سی آئی نے جناب ونودزتشی کو اسند اے سی انتخابات کا خصوصی مشاہدمقررکیا

Posted On: 20 OCT 2019 3:03PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی  21 اکتوبر۔بھارت کے انتخابی کمیشن نے جناب ونود زتشی  (سابق آئی اے ایس  راجستھا ن ریٹائرڈ ) ای سی آئی کے سابق ڈپٹی انتخابی کمشنر  اور سیاحت کے سابق سکریٹری کو  سوشل  میڈیا میں  گھومنے والے ویڈیو کی روشنی میں ہریانہ میں  کرنال ضلع کے  اسند  اسمبلی حلقے  23 کے لئے  جاری انتخابات کے لئے خصوصی مشاہد مقرر کیا ہے۔ جناب زتشی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ  ضروری اصلاحی قدم  اٹھانے اور آزادانہ ،شفاف اور پر امن انتخاب کو یقینی بنانے کے لئے فوری طور پر اپنے متعلقہ حلقے میں پہنچیں ۔

          جناب زتشی نے اس سے پہلے راجستھان کے اعلیٰ انتخابی افسر کے طورپر کام کیا ہے ۔ انہو ں نے بھارت کے انتخابی کمیشن  ای سی آئی میں  سات سال تک  مختلف عہدوں پر بھی کام کیاہے۔ جناب زتشی کو  اپریل 2019  میں  آندھرا پردیش ، تلنگانہ  اور تریپورہ میں حالیہ انتخابات کے دوران خصوصی مشاہد مقرر کیا گیا تھا ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

 

م ن ۔اس۔رم

U-4670



(Release ID: 1588595) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi