وزارت دفاع

ایکس ایسٹرن برج-V

Posted On: 17 OCT 2019 3:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،17؍اکتوبر:انڈین ایئرفورس ، رائل ایئرفورس عمان(آر اے ایف او)کے ساتھ دو فریقی مشترکہ مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس مشق کو ایکس ایسٹرن برج-Vکا نام دیا گیا ہے۔یہ مشق 17 سے 26 اکتوبر 2019ء کے دوران مسیرہ ایئرفورس بیس پر ہوگی۔گزشتہ مشق ایکس ایسٹرن برج-IV،2017 میں  جام نگر میں ہوئی تھی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب مگ-29جنگی طیارہ ہندوستان سے باہر کسی بین الاقوامی مشق میں حصہ لیا۔

انڈین ایئرفورس کا دستہ مگ-29اور سی-17جنگی طیاروں پر مشتمل ہے۔مگ-29رائل ایئرفورس عمان کے یورو فائٹر ٹائیفون ، ایف-16اور ہاک کے ساتھ مشق کرے گا۔اس مشق سے دونوں فضائیہ کے دوران باہمی آپریشنز کے دوران انٹر-آپریبلٹی میں اضافہ ہوگا اور ایک دوسرے کے بہترین طورطریقوں سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

مشق میں ہندوستانی فضائیہ کی حصے داری سے پیشہ وارانہ تعامل، تجربات اور آپریشنل معلومات کے تبادلے کو فروغ ملے گا۔دو فریقی تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ یہ مشق ہوائی جنگجوؤں کو بین الاقوامی ماحول میں کام کرنے کا ایک اچھا موقع بھی فراہم کرے گی۔

 

********

 

م ن۔م م۔ن ع

U: 4641


(Release ID: 1588371) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Bengali