کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت سرکار نے دانشورانہ املاک کے موادکے تحفظ کا تہیہ کررکھا ہے: کامرس کے سکریٹری


ایس ای پی سی نے کینس میں  ایم آئی پی سی اوایم  2019 میں انڈیا آئی پی گائیڈ کی شروعات کی

Posted On: 16 OCT 2019 12:06PM by PIB Delhi

 


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IKPU.jpg

کینس میں ایم آئی پی سی او ایم 2019 میں ایم اینڈ ای  سیکٹر کی بھارت کی 60  کمپنیوں کی شرکت

 

نئیدہلی  16 اکتوبر   ۔کامرس اور صنعت کی وزارت کی طرف سے قائم کردہ خدمات کی برآمدات کو فروغ دینے سے متعلق کونسل ( ایس ای پی سی ) نے کینس میں ایم آئی پی سی او ایم  2019  میں بھارت دانشورانہ املاک  (آئی پی )گائیڈ  کا اجرا کیا ہے ۔ یہ پروگرام 14سے 17 اکتوبر 2019 تک میڈیا اورتفریحی صنعت ( ایم اینڈ ای ) کے لئے منعقد ہورہا ہے ۔اس گائیڈ میں 60سے زیادہ بھارتی آئی پیز کی فہرست دی گئی ہے، جو 160 سے زیادہ ملکوں میں  مشہور ہیں۔اس گائیڈ  کے ذریعہ  یہ تاثر ختم ہوگیا ہے کہ بھارت میں صرف  نچلے  درجے کا کام کیا جاتا ہے ۔

          کینس میں 36ویں  ایم آئی پی سی او ایم  میں جاری کی گئی بھارتی آئی پی گائیڈ میں صنعت کے لئے  اپنے پیغام میں کامرس کے سکریٹری  انوپ وداون نے کہا ہے کہ بھارت سرکار نے خدمات کی برآمدات کو بڑھاوادینے کی غرض سے بنانے والوں کی  اصلی ہیئت  اور تخلیقی صلاحیت   کے انحراف کے خلاف تحفظ کا تہیہ کررکھا ہے۔ میڈیا اور تفریحی سیکٹر میں  ، بنانے والوں کے لئے آئی پی سب سے اہم اثاثہ ہوتا ہے اور کامرس کےسکریٹری کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ بھارت  ، آئی پی آ ر کی اہمیت  میں یقین رکھتا ہے کہ وہ  صنعت کی آئندہ کی ترقی کے لئے  مرکزی کردار کا حامل ہے ۔

          مسلسل دوسرے سال فرانس کے شہر کینس  میں  ایم آئی  پی سی او ایم     میں جو دنیا کا مواد کے معاملے  میں  سب سے بڑا بازار ہے،   ایس ای پی سی کا بھارتی پویلین  نے صنعت کے لوگوں کو اپنی  طرف متوجہ کیا ہے  اور لوگوں  نے اس میں  بڑی دلچسپی لی ہے ۔60سے زیادہ بھارتی نمائندے ،  بھارتی پویلین  ڈیلی گیشن کا حصہ ہیں۔ ایم آئی  پی سی او ایم   میں  250 سے زیادہ نمائندوں  پر مشتمل  115 سے زیادہ بھارتی کمپنیاں  حصہ لے رہی ہیں۔

          ایس ای پی سی کی ڈائریکٹر جنرل سنگیتا گوڈ بولے نے بتایا کہ  ایم آئی  پی سی او ایم  میں بعض  انتہائی مشہور بھارتی میڈیا اورتفریحی کمپنیاں  موجود ہیں ۔ نمائش کی جگہ کو پچھلے  سال کے مقابلے میں  بڑھادیا گیا ہے اور ایس ای پی سی وفد کے ذریعہ بھارتی پویلین نے 15  میڈیا اور کمپنیاں  پہلی مرتبہ حصہ لے رہی ہیں۔

          بھارتی نمائش کار اور اس میں حصہ لینے والی کمپنیاں   پوری دنیا کے 111 سے زیادہ ملکوں کی ایم آئی  پی سی او ایم    میں موجود کمپنیوں سے خریداری کررہی ہیں، فروخت کررہی ہیں اور ساجھیدار ی کررہی ہیں۔

          ایس ای پی سی کا ایک اہم مقصد بھارت  کے سروس برآمد کاروں کو یہ موقع فراہم کرنا ہے کہ وہ پوری دنیا سے آئے ہوئے خریداروں   اور ڈسٹری بیوٹروں  کے لئے بھارت سے اپنی آئی پیز کو پیش کریں  اور اپنی عالمی  چھاپ میں توسیع  کریں۔ آئی پی گائیڈ سے بھارت کے  مواد کی تخلیق کرنے والوں کی صلاحیت کا اظہار ہوتا ہے ۔

          دانشورانہ املاک  (آئی پی ) خاص  طو ر پر آج کی جدت طرازی کی معیشت میں  بہت سے ایس ای پی سی کے ساجھیداروں  کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔  محترمہ سنگیتا گوڈ بولے نے بتایا کہ آئی پی مصنوعات کی تخلیق ، تحفظ اورتوسیع اس شعبے کے لئے زبردست منافع کا باعث ہوگی۔

          آنے والے مہینوں  میں ایس ای پی سی ایک آن لائن آئی پی ہیلپ لائن شروع کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے تاکہ کوئی بھی شخص جو  سوال  پوچھنا چاہتا ہے اسے آئی پی سے متعلق معلومات حاصل ہوسکے ۔چھوٹی اوردرمیانہ درجے کی تفریحی کمپنیو ں کے لئے بھی ایس ای پی سی  ایک کمیٹی قائم کرے گی تاکہ آئی پی کی تخلیق کے بار ے میں رہنمائی فراہم کی جاسکے ۔ اس کا مقصدکمپنیوں اور مواد  تخلیق کرنے والوں کو ان کے فن کا زیادہ سے زیادہ فائدہ دلانا ہے جو وہ آئی پی کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ج۔رم

U-4621


(Release ID: 1588239) Visitor Counter : 61