امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے  نیشنل سیکورٹی گارڈ  این سی جی  کے 35ویں  یوم تاسیس کی تقریب  میں   مہمان خصوصی کی حیثیت سے  صدارت کی


مودی حکومت کی دہشت گردی کو قطعی برداشت   نہ کرنے کی پالیسی  نہ قابل چیلنج ہے ۔ این ایس جی اس پالیسی  کو برقرار رکھنے کی ایک اہم  قوت ہے: امت شاہ

این ایس جی   عالمی نوعیت کی غلطی  نہ کرنے والی   فورس کے  مودی حکومت کے ویژن    کے تئیں عہد بند ہے اور ہندستان   سے دہشت گردی  کو جڑ سے  ختم کرنے کی ایک فیصلہ کن  رول    ادا کرتی ہے:وزیر داخلہ

 این ایس جی نے اپنے موٹو ‘ سروترا  سرووتم، سرکشا ’کو ہمیشہ برقرار رکھا ہے

Posted On: 15 OCT 2019 1:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15 اکتوبر   2019/ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ  نے آج  گرو گرام  ، مانیسر میں نیشنل سیکورٹی گارڈ(این ایس جی) کے ہیڈکوارٹر میں   نیشنل سیکورٹی گارڈ این ایس جی    کے  35ویں یوم تاسیس کی تقریب میں   مہمان خصوصی کی حیثیت سے صدارت کی۔ وزیر داخلہ نے پروگرام کے دوران    ملک کے خلاف  کسی بھی  دہشت گردانہ  حملے سے نمٹنے کے لئے   این ایس جی کی  تیاریوں   کے شاندار  مظاہرے اورنمائش  کا   جائزہ لیا۔  

5. NSG Raising Day 15.10.19.JPG 6. NSG Raising Day 15.10.19.JPG

 

7. NSG Raising Day 15.10.19.JPG

جناب شاہ نے این ایس جی کےان  شہیدوں  کو خراج عقیدت پیش کرکے اپنے خطاب  کی شروعات کی  جنہوں نے   ملک کے لئے   عظیم  قربانیاں   دی ہیں۔ انہوں نے   اس بات پر فخر  اور اعتماد کا اظہار کیا  اور کہا  کہ   دہشت گردی کی تمام  حرکتوں    سے ملک کو  بچانے میں   ایجنسی کی صلاحیتیں  غیر  متوازن  ہیں اور اس نے ہمیشہ    سرووترا  سرووتم  سرکشا کے   اپنے   موٹو کو  برقرار رکھا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ دہشت گردی  کسی بھی جدید  ترقی یافتہ معاشرہ کے لئے ایک لعنت ہے اور  عوام کی  ترقی اور  نشوونما کے لئے ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ ہندستان  سرحد کے اس پار کی دہشت گردی کے خلاف   دنیا کی سب سے طویل جنگ لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ    دہشت گردی کو قطعی  برداشت نہ کرنے کی    مودی حکومت کی پالیسی   کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا ہے اور این ایس جی  فورس  پوری طرح   سے باصلاحیت    فورس ہے اور  ملک کو دہشت گردی سے   تحفظ فراہم کرنے کے لئے   ہر طریقے سے   لیس ہے۔  اور حکومت کی پالیسی کو برقرار  رکھنے کی بھی پوری اہلیت  رکھتی ہے۔

1. NSG Raising Day 15.10.19.JPG

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ  ہندستان  ملک میں سرحد پار کی  دہشت گردی   کو  جڑ سے ختم کرنے کے لئے ایک فیصلہ کن لڑائی میں  مصروف عمل ہے۔  مودی حکومت نے  کشمیر میں دیرپا قیام امن کے لئے   دفعہ 370  منسوخ کرنے  کا جو فیصلہ کیا ہے وہ ایک جرات مندانہ قدم ہے۔     جناب شاہ نے کہا  کہ یہ      ملک کی اندرونی سلامتی کو   برقرار رکھنے میں   ہندستان کے  کمانڈو کے  رول کی  خاص اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ جناب شاہ نے اس اعتما د کا اظہار کیا  کہ این ایس جی   غلطی نہ کرنے والی  عالمی نوعیت کی فورس  کے   مودی حکومت کے ویژن کے تئیں  ہمیشہ    پابند رہے گی اور وہ ہندستان میں  دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنےمیں فیصلہ کن رول  ادا کرے گی۔

جناب شاہ نے کہا کہ   آج کے دور میں غیر روایتی  ہتھیاروں کا    راج ہے ،این ایس جی ملک کو تحفظ فراہم  کرانے کے لئے پوری طرح تیار ہے چاہے یہ  اکشر دھام   ، 26/11، پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملہ ہو  یا کوئی  دیگر  ہائی جیک مخالف کارروائی ہو یا بم کو ناکارہ بنانے کی کارروائیاں ہوں ،   جناب شاہ   نے کہا کہ   این ایس جی نے    آج  کسی بھی  ممکنہ دہشت گردانہ   حملے   کا مقابلہ کرنے کی  اپنی صلاحیت کو   دنیا  میں  ثابت کردیا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ یہ     ملک کے عوام    کے ذہنوں میں اس اعتماد  کو   تحریک دیتی ہے کہ     وہ  محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

2. NSG Raising Day 15.10.19.JPG

جناب شاہ نے مطلع کیا کہ دہشت گردانہ خطرے کے پیش نظر    حکومت ہند نے 2016 میں  ، گاندھی نگر  میں این ایس جی  کا پانچواں علاقائی ہب قائم کیا تھا۔  این ایس جی کے بہادر اور بے لوث  کمانڈو ز  کو  دہشت گرد مخالف جدید   صلاحیتوں اور  ہتھیاروں  سے لیس کیا گیا ہے۔ ہتھیاروں پر انسانی صلاحیتوں  کی اہمیت بتاتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ  حالانکہ  این ایس جی کی موبلیٹی سرویلینس  اور  این ایس جی  کی   کاؤنٹر   ڈرون فائر پاور جیسی      صلاحیتوں کو   اپ گریڈ کیا گیا ہے، پھر بھی  کوئی بھی ہتھیار  ایک  کمانڈو کی    بہادری اور حب الوطنی   سے  مقابلہ  نہیں کرسکتا ۔

 این ایس جی کی طر ف سے کی جارہی  مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے   جناب شاہ نے کہا  کہ ایک طرف این ایس جی نے  مختلف ملکوں کی  خصوصی فورسیز کے ساتھ   تربیت حاصل کی ہے اور بہترین   طریقہ کار کا تبادلہ کیا ہے تو دوسری  طرف این ایس جی  کے افسروں نے بھارت ابھیان اور دیگر   ماحولیاتی تحفظ  کی کوششوں میں شرکت کی  ہے جو ملک میں خدمت کی ایک اور شکل ہے۔ وزیر داخلہ نے  ماؤنٹ ایوریسٹ پر  قومی پرچم لہرانے   پر   این ایس جی  کے دستے کو  مبارک باد بھی دی۔

4. NSG Raising Day 15.10.19.JPG

پروگرام کے دوران جناب شاہ نے این ایس جی کے کمانڈوز اور ان کے گھر کے افراد   کو  شجاعت اور مثالی خدمات کے لئے تمغے بھی پیش کئے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ح ا  ۔ ج۔

U- 4606

 


(Release ID: 1588154) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi , Bengali