وزارات ثقافت

وزارت ثقافت کے زیر اہتمام کل سے جبل پور میں راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو کے دسویں ایڈیشن کا افتتاح


ایک بھارت شریشٹھ بھارت پہل قدمی کے تحت راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو 14 سے 21 اکتوبر، 2019 تک منایا جائے گا

Posted On: 13 OCT 2019 5:12PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 13 اکتوبر / حکومت مدھیہ پردیش کے گورنر جناب لال جی ٹنڈن، ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل کی موجودگی میں کل شام چھ بجے مدھیہ پردیش کے جبل پور شہر کے گول با زار کے شہید ٹرسٹ میں دسویں راشتریہ سنسکرتی مہوتسو کا افتتاح کریں گے۔ وزارت ثقافت، حکومت ہند، ایک بھارت شریشٹھ بھارت پہل قدمی کے تحت مدھیہ پردیش میں 14سے 21اکتوبر، 2019 تک راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو منا رہی ہے۔

            فولاد کی وزارت کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے، سماجی بہبود اور قبائلی امور،  مدھیہ پردیش کے وزیر جناب لکھن گھنگھوریا، ممبر پارلیمنٹ (لوک سبھا جبل پور، جناب راکیش سنگھ، ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) جناب وویک تنکھا، جبل پور کے میئر ڈاکٹر سواتی گوڈ بولے، وزارت ثقافت کے سیکریٹری جناب ارون گوئل، جوائنٹ سیکریٹری، وزارت ثقافت محترمہ امیتا پرساد سارا بھائی اور زونل ثقافتی مراکز کے تمام ساتوں ڈائرکٹر افتتاحی تقریب میں موجود ہوں گے۔

            نام ور فنکار مثلاً سریش واڈیکر، پنڈت وشوا موہن بھٹ، جے پور کے صابری برادران، سوونا نارائن، روپ کمار آنند سونالی راٹھور، سروجا ویدیہ ناتھن، وکو ونایک رام، ڈاکٹر ستندر سرتاج، انورادھا پال، گیتا مہالک، رونو مجمدار، پریتی پٹیل، مالنی اوستھی، تنو شری شنکر اور انورادھا پوڑوال کے علاوہ متعدد فنکار اس اہم میلے میں حصہ لیں گے۔ ماٹی کے لال کے عنوان سے متعدد مقامی فنکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لئے مدعو کئے گئے ہیں۔ راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو  2019 ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے فنکاروں کے ذریعہ آسام، کرناٹک، ہریانہ، گجرات، راجستھان، گوا، تمل ناڈو، منی پور، کیرالہ، جموں و کشمیر، لیہہ، اتر پردیش، مہاراشٹر، پنجاب اور مغربی بنگال وغیرہ میں  فنکاروں کے ذریعہ آرٹ، فوک موسیقی، رقص، دستکاری اور کھانوں کے ذریعہ بھارت کے ثقافتی ورثے کی جھانکی پیش کرے گا۔

            وزارت ثقافت کا فلیگ شپ اور پریمئیر فیسٹیول  راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو 2015 میں شروع کیا گیا تھا اور نومبر، 2015 میں پہلے راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو کی زبردست کامیابی کے بعد وزارت ثقافت نے ملکی ثقافت کے مختلف پہلوؤں مثلاً دستکاری، کھانے پینے، مصوری، مجسمہ سازی،، پیش کئے جانے والے فن آرٹ۔ فوک، قبائلی، کلاسیکی اور معاصرفنون کو ایک جگہ بڑے پیمانے پر پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزارت ثقافت اب تک 9 راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو منعقد کر چکی ہے  جن میں دو دلّی میں، دو کرناٹک میں، اتر پردیش میں، شمال مشرق، گجرات مدھیہ پردیش اور اترا کھنڈ میں پیش کئے جا چکے ہیں۔

            اس بار مہوتسو   14-15 اکتوبر، 2019 کو  جبل پور شہر میں، 16-17 اکتوبر کو ساگر میں اور 20-21 اکتوبر، 2019 کو  ریوا میں منعقد کیا جائے گا۔

            راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو 22 ریاستوں کے فوک آرٹ پر مشتمل ہوگا۔ راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو عوام خاص طور پر نو جوانوں کو اپنی دیہی ثقافت، ہمہ رنگ فطرت، شان دار  ظرافت اور تاریخی اہمیت کی بدولت بھارت کی ہزار سالہ تاریخ کو ایک قوم کے طور پر پیش کرے گا۔

            14-15 اکتوبر کو جبل پور میں مہا کوشل شہید ٹرسٹ، گول بازار میں فوڈ فیسٹیول اور دستکاری نمائش کا پروگرام ہر روز صبح دس بجے سے رات ساڑھے نو بجے تک ہو گا،اس کے علاوہ مختلف فوک ڈانس، میدانی فنکار بھی صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اہم ثقافتی پروگرام مین اسٹیج پر شام چھ بجے سے شروع ہو گا۔ 16-17 اکتوبر، 2019  کو ساگر میں پی ٹی سی میدان، پیلی کوٹھی روڈ، سول لائنز، ساگر میں پروگرام ہو گا۔ 20-21 اکتوبر، 2019 کو ریوا میں ٹھاکر رن مانت سنگھ کالج، گراؤنڈ، سول لائنز ریوا میں پروگرام منعقد ہو گا۔

            ایک بھارت شریشٹھ بھارت پروگرام وزیر اعظم نے 31 اکتوبر، 2016 کو مختلف ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لوگوں کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے  اور مختلف ثقافتوں کے حامل عوام کے درمیان   اتحاد اور بھارت کی ایکتا کو مضبوط تر کرنے کی غرض سے لانچ کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔

 

U.4581

 



(Release ID: 1588020) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi