وزارت دفاع

عالمی امن، خوش حالی اور ماحولیاتی استحکام میں تعاون و فروغ کے لئے بھارت۔ فرانس مضبوط تعلقات جاری رہیں گے


رکشا منتری راج ناتھ سنگھ کا اعلان

Posted On: 08 OCT 2019 8:31PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 08 اکتوبر / رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے آج بھارتی فضائیہ کو اس کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور لیس کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیا رافیل میڈیم ملٹی۔ رول کمبیٹ ایئر کرافٹ (ایم ایم آر سی اے) بھارت کو مضبوط تر بنائے گا اور خطے میں امن کے تحفظ کو یقینی بنانے کی راہ میں اس کی اثر انگیزی کو تقویت فراہم کرے گا۔ فرانس کے میریگناک میں رافیل حوالے کئے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ بھارتی فضائیہ کے لئے ایک  سنگ میل اور ایک تاریخی دن ہے۔

            جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ” بھارت میں، آج دسہرہ منایا جا رہا ہے، جو کہ بدی پر نیکی کی فت کی علامت کے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، آج ہی بھارتی فضائیہ کا87 واں یوم فضائیہ بھی ہے۔ لہٰذا، آج کا دن کئی معنوں میں علامتی دن بن گیا ہے۔

            رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ عالمی امن، خوش حالی اور ماحولیاتی استحکام میں تعاون اور فروغ کے لئے  بھارت اور فرانس کے درمیان مضبوط تعاون مسلسل جاری رہے گا اور فروغ پاتا رہے گا۔ انہوں نے اس تقریب کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت اور فرانس کے درمیان اسٹریٹجک ساجھے داری کی مضبوطی اور عمیق گہرائی کو عیاں کرتی ہے۔

            رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ انہیں یہ جان کر انتہائی مسرت ہوئی ہے کہ بڑی تعداد میں بھارتی فضائیہ کے افسران اور ہوا باز رافیل جنگی طیاروں کو اڑانے، ان کے رکھ رکھاؤ اور دیگر ضروریات  کی تکمیل کے لئے  فرانس میں تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ فرانس میں تربیتی سہولیات سے عملے کو پیشہ ورانہ مہارت اور درکار معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

            رکشا منتری نے واضح کیا کہ بھارت سے رافیل پروجیکٹ مانیٹرنگ ٹیم (پی ایم ٹی) اس پروجیکٹ پر سہل عمل در آمد کو یقینی بنانے کی غرض سے اگست، 2017 سے فرانس میں زیر تربیت ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ رافیل جنگی طیاروں کی حوالگی طے شدہ مدت میں ہو رہی ہے اور اس سے بھارتی فضائیہ کے تقویت حاصل ہو گی۔

            انہوں نے کہا کہ ”میں رافیل طیارے میں پرواز کرنے جا رہا ہوں۔ یہ ایک عظیم اعزاز اور تجربہ ہو گا۔

            رکشا منتری نے وجے دشمی کے موقع پر رافیل پر  ’ شستر پوجا‘ کی۔  اس موقع پر فرانس کے مسلح افواج کی وزیر محترمہ فلورنس پارلے اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر آف ڈسالٹ ایوی ایشن مسٹر ایرک ٹریپئیر بھی موجود تھے۔

            رافیل جنگی طیاروں کی تیاری کے لئے حکومت ہند اور حکومت فرانس کے درمیان انٹر گورنمنٹل ایگریمنٹ (آئی جی اے) پر دستخط 23 ستمبر، 2016 کو کئے گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔

U.4501

م۔ ر۔ ر۔ 



(Release ID: 1587498) Visitor Counter : 115


Read this release in: Hindi , English