عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

سی آر پی ایف کے شمالی زون کے اسپیشل ڈی جی ذوالفقار حسن نے وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ سے ملاقات کی


انہوں نے وزیرموصوف کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر میں امن اور معمول کے حالات کو برقرار رکھنے کے لئے نیم فوجی دستوں کی تعریف کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 OCT 2019 3:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،07؍اکتوبر2019:سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف)کے شمالی زون کے اسپیشل ڈی جی جناب ذوالفقار حسن نے آج یہاں شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے وزیر مملکت(آزادانہ چارج)، نیز وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن ، جوہری توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/7CRPFSplDGMIC0.jpg

 

ملاقات کے دوران جناب ذوالفقار حسن نے وزیر موصوف کو  جموں کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد ریاست کے حالات کی جانکاری فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5؍اگست کے بعدحالات معمول کے مطابق رہے ہیں۔جموں وکشمیر میں کچھ پابندیوں کو چھوڑ کر تشدد اور کرفیو کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔جناب ذوالفقار حسن نے وزیر موصوف کو کامیاب امرناتھ یاترا سے متعلق ایک کافی ٹیبل بک بھی پیش کی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں وکشمیر میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ان کے اہم تعاون کے لئے نیم فوجی فورسیز اور آرمی کی کافی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں یہ سال سب سے زیادہ پُرامن تہواروں کا موسم رہا ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ عید اور یوم آزادی جیسے تہوار نہایت ہی پُرامن طریقے سے منائے گئے ہیں۔ انہوں نے ملک میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے دوران ان کی قربانیوں کے لئے نیم فوجی دستوں کو سراہا ۔

********

U: 4489


(ریلیز آئی ڈی: 1587421) وزیٹر کاؤنٹر : 109
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil