وزارت اطلاعات ونشریات
ہندوستانی بین الاقوامی فلم فیسٹول کے گولڈن جوبلی ایڈیشن میں تقریباً 250 فلموں کی نمائش
پہلے بینائی سے محروم افراد کے لیے آڈیو فلمیں دکھائی جائیں گی : پرکاش جاوڈیکر
دادا صاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ امیتابھ بچن کی منتخب فلمیں 50ویں آئی ایف ایف آئی میں
دکھائی جائیں گی : مرکزی وزیر
Posted On:
06 OCT 2019 10:23AM by PIB Delhi
نئی دہلی،06 اکتوبر / 2019 میں منعقد ہونے والے 50 ویں ہندوستانی بین الاقوامی فلم فیسٹول (آئی ایف ایف آئی) میں 76 ملکوں کی 200 سب سے بہترین فلموں، 26 فیچر فلموں اور 15 غیر فیچر فلموں کی ہندوستانی پنورما سیکشن کے تحت نمائش ہوگی۔ اس گولڈن جوبلی ایڈیشن میں تقریباً 10 ہزار لوگوں اور فلم پرستاروں کی شرکت کی توقع ہے۔ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب پرکاش جاوڈیکر نے آج نئی دلی میں اس کا اعلان کیا۔
مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ آئی ایف ایف آئی اپنا گولڈن جوبلی ایڈیشن منا رہا ہے۔ اس میں مختلف زبانوں کی ایسی 12 اہم فلموں کو ابھی 20 سے 28 نومبر تک دکھایا جائے گا، جنھوں نے 2019 میں 50 سال مکمل کیے ہیں۔
جناب پرکاش جاوڈیکر نے کہا، ‘دادا صاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ جناب امیتابھ بچن کے سنیما میں اہم خدمات کو اعزاز بخشا جائے گا اور 50ویں ایڈیشن میں ان کی اثرانگیز و دلچسپ فلموں کے ایک پیکیج کے ذریعہ اس کا جشن منایا جائے گا۔’
ہندوستانی پنورما آئی ایف ایف آئی کا ایک اہم حصہ ہے، جو بہترین ہم عصر ہندوستانی فیچر اور غیر فیچر فلموں کی نمائش کرتا ہے۔ اس سال فیچر فلم جیوری کی صدارت مشہور فلم ساز و کہانی کار جناب پریہ درشن نے کی۔ جیوری نے ابھیشیک شاہ کی ہدایت میں بنی گجراتی فلم ‘ہیلارو’ کو ہندوستانی پنورما 2019 کی افتتاحی فیچر فلم کے لیے منتخب کیا ہے۔
غیر فیچر فلم جیوری کی صدارت مشہور ڈاکیومینٹری فلم ساز جناب راجندر جانگلے نے کی۔ جیوری نے آشیش پانڈے کی ہدایت میں بنی فلم ‘نورِہ’ کوہندوستانی پنورما 2019 کی افتتاحی غیر – فیچر فلم کے لیے منتخب کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن ۔ رض۔ م ت ح(
U-4478
(Release ID: 1587368)
Visitor Counter : 153