امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

صارفین کے امور ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب رام ولاس پاسوان نے ’ سووچھ پانی ابھیان ‘ کو وزیر اعظم مودی کے ’ سووچھ بھارت ابھیان ‘ کے طرز پر شروع کرنے کا پُر زور مطالبہ کیا


اُن کا کہنا ہے کہ یہ صارفین کے حقوق کا معاملہ نہیں بلکہ لوگوں کی زندگیوں کا معاملہ ہے

प्रविष्टि तिथि: 03 OCT 2019 5:38PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L916.jpg

 

صارفین کے امور ، خوراک اور سرکاری نظامِ تقسیم کے مرکزی وزیر  جناب رام ولاس پاسوان نے   آج ’ سووچھ پانی ابھیان‘ یا صاف پانی  کے مشن کو  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’ سووچھ بھارت ابھیان ‘ کے طرز پر شروع کرنے کا  پُر زور مطالبہ کیا ۔ جناب پاسوان نے زور دے کر کہا کہ یہ صارفین کے حقوق کا معا ملہ نہیں ہے بلکہ لوگوں کی زندگیوں کا معاملہ ہے اور اسی لئے اسے ترجیح دی جانی چاہیئے ۔ جناب پاسوان نے کہا کہ یہ وزیر اعظم جناب   نریندر مودی کا  ویژن ہے  کہ  2024 ء تک  تمام گھروں کو  پائپ کے ذریعے  پینے کا پانی فراہم کیا جائے  اور انہوں نے اس ویژن  اور اس مشن کو آگے بڑھانے کے لئے یہ ابھیان شروع کیا ہے ، جو دلّی سے شروع ہو ا ہے اور پورے ملک  تک پہنچے گا ۔

مرکزی وزیر نے  بیورو آف انڈیا اسٹینڈرڈس  ( بی آئی ایس )  ، دہلی جَل بورڈ ( ڈی جے بی )  کے اہلکاروں  اور   صارفین کے امور کے محکمے  اور جَل شکتی وزارت کے  افسران   نیز  ایف ایس ایس اے آئی کے  اہل کاروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی ، جس میں  اس بات پر تبادلۂ خیال کیا گیا کہ بی آئی  ایس نے  پینے کے پانی کے  ، جو معیارات مقرر کئے ہیں ، اُن پر عمل درآمد  لازمی بنا دیا جائے  ، جو کہ اب تک نوعیت کے اعتبار سے رضاکارانہ ہے ۔  انہوں نے کہا کہ صرف اسی طریقے پر ان کو نافذ کیا جا سکتا ہے ۔

میٹنگ کے دوران بی آئی ایس نے مطلع کیا کہ  اس نے دہلی علاقے کے 11 مقامات سے نمونے اکھٹے  کئے ہیں اور انہیں   12 معیارات پر ٹسٹ کیا ہے  ۔ یہ تمام نمونے  بی آئی ایس کے معیار پر  پورا اترنے  میں نا کام رہے ۔   جناب پاسوان نے کہا کہ  یہ  دہلی جَل بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہلی کے تمام رہنے والوں کو پینے کا صاف  پانی فراہم کرے ۔  اس کی وجہ سے  لوگوں کو بہت سی پریشانیوں کا سامنا ہے ۔  

جناب پاسوان نے بی آئی ایس کے اہلکاروں کو ہدایت  کی کہ وہ ریاستی راجدھانیوں  سے نمونے اکٹھا کریں اور نومبر ، 2019 ء تک نتیجہ  مرتب کریں ۔  ریاستی  راجدھانیوں بشمول دہلی سے  نمونے اکٹھے  کرنے کا کام پہلے ہی شروع کر دیا گیا ہے ۔   بی آئی ایس  پانی کے تمام نمونوں کی جانچ کرے گا  ، جس کے لئے ٹیمیں متعین کردی گئی ہیں ۔ 

میٹنگ کے بعد  میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب پاسوان نے کہا کہ بی آئی ایس سے کہا گیا ہے کہ وہ دہلی سمیت   تمام ریاستوں کو  خطوط لکھے  اور مختلف وزارتوں کے متعلقہ  اہلکاروں کو خطوط بھیجے  تاکہ معیارات کو یقینی بنانے کے بارے میں   اتفاقِ رائے پیدا کیا جا سکے ۔ یہ ایک اہم معا ملہ ہے اور اس سے تمام شہریوں ، خاص طور پر بچوں کی زندگی  وابستہ ہے ، جنہیں آسانی سے نقصان پہنچایا جا سکتا ہے ۔

جناب پاسوان نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ وزارت کی اِس  کوشش کو  ’ جَن آندولن  ‘  یا عوامی تحریک بنائے ۔ وزیر موصوف نے  جانچ کے ابتدائی کِٹس  بنانے کے لئے ریسرچ کے کام کو آگے بڑھانے پر بھی زور دیا ۔ یہ ایسے کِٹس ہونے چاہئیں ، جنہیں آسانی سے استعمال کیا جا سکے اور تمام لوگ اِن کو سمجھ سکیں اور انہیں پتہ چل سکے کہ آیا  پانی  پینے کے لائق ہے یا نہیں ۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

) م ن۔ ج۔ ع ا   )  

U.No. 4448


(रिलीज़ आईडी: 1587129) आगंतुक पटल : 78
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali