امور داخلہ کی وزارت

وزیر داخلہ امت شاہ نے‘ میک ان انڈیا’ نیودہلی-کٹرا‘وندے بھارت’ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا


ریلوے 50کھرب معیشت کے وزیراعظم کے ویژن کے حصول کی ایک لائف لائن ہے، باپو کی آزادی کے جدوجہد کے دوران بھی یہی راستہ تھا: امت شاہ

‘وندے بھارت’ایکسپریس جموں و کشمیر ریاست میں ترقی لانے کیلئے ریاست کے لوگوں کو وزیراعظم مودی کی طرف سے ایک بڑا تحفہ ہے اور وہ ریاست میں مذہبی سیاحت کو فروغ دے رہی ہے: مرکزی وزیر داخلہ

‘وندے بھارت’ میک ان انڈیا کی کامیابی کی ایک علامت ہے اور اس کی صلاحیت معیشت کو فروغ دینے میں نمایاں رول ادا کرے گی: امت شاہ
‘وندے بھارت’مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر جموں و کشمیر کے لئے تیز رفتار ترقی لا سکے گی:مرکزی وزیر داخلہ

प्रविष्टि तिथि: 03 OCT 2019 12:54PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،03اکتوبر 2019 ؍    مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج نئی  دہلی میں نئی دلی اور کٹرا کے درمیان چلنے والی ‘وندے بھارت’ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس سال فروری میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے نئی دلی  ،وارانسی  سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائے جانے کے بعد یہ دوسری ‘وندے بھارت’ایکسپریس ہے ۔اس ٹرین کے ڈبے چنئی ریل کوچ فیکٹری میں تیار کئے گئے ہیں۔  

2. Vande Bharat flag off 03.10.19.JPG

جناب امت شاہ نے اس نوراتروں میں ملک کے عوام کو ایک بڑا تحفہ دینے کےلئے ریلوے کی وزارت کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی سیاحت کا جموں و کشمیر کی ترقی اور پیش رفت میں اہم رول ہے۔ ہندوستان کے ہر شہری کی خواہش ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار ویشنو دیوی مندر کا درشن کرے۔جس دن سے انہوں نے چارج لیا ہے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایک محفوظ فعال اور آرام دہ ، تیز رفتار نیٹ ورک کے ساتھ ملک بھر میں مذہبی مفاد کے مقامات کو جوڑنے کیلئے ایک ویژن  پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ  حکومت کی طرف سے پہلے سے ہی بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ مذہبی مفاد کے مقامات کے درشن کے لئے یاترا کو آسان بنایا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘وندے بھارت’ایکسپریس اس سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔ اور رفتار ،خدمات اور معیار کو اہم ترجیح دی گئی ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کے 50 کھرب ڈالر کی معیشت کے خواب کے حصول  کیلئے ریلوے ایک ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ‘وندے بھارت’ایکسپریس میک ان انڈیا کی کامیابی کی ایک علامت ہے۔ اور وہ معیشت کو فروغ دینے میں نمایاں رول ادا کرے گی۔ یہ رفتار سے ثابت ہوتا ہے۔ جس پر وزیراعظم جناب مودی کی قیادت میں ریلوے کی ترقی اور جدید کاری ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کو تیز رفتار ترقی کو قائم رکھنا چاہئے اور اسی طرح 50 کھرب ڈالر کی معیشت کے وزیراعظم کے ویژن کو حاصل کرنا چاہئے۔ جس طرح ریلوے نے باپو کی آزادی کی جدوجہد کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا تھا۔

4. Vande Bharat flag off 03.10.19.JPG

مہاتما گاندھی کو ان کی 150 ویں یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئےجناب شاہ نے کہا کہ باپو نے دنیا کو ایک ایسا  فلسفہ دیا ہے کہ کس طرح بڑے سے بڑے مسائل کو آسانی سے حل کیا جائے اور اس طرح کا ایک فلسفہ آزادی کی جدوجہد کے دوران سوادیشی کا تھا۔  اور ریلوے نے ہندوستان کے عوام کے ساتھ جوڑ کر  آزادی کے لئے گاندھی جی کی جدوجہد مین ایک اٹوٹ حصہ کی طرح رول ادا کیا۔ جناب شاہ نے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کیا کہ وندے بھارت ایکسپریس پوری طرح سوادیشی ہے اور یہ دنیا بھر کی جدید ترین ریل ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی کے برابر ہے۔ یہ ٹرین ایک بڑا خراج عقیدت ہے کہ جناب مودی  کے میک ان انڈیا کے ان کے ویژن کے ساتھ  باپو کے نظریات کو دیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے  ریلوے کے وزیر سے اپیل کی کہ وہ گاندھی150@ تقریبات کے دوران آزادی کی جدوجہد کے دوران گاندھی جی کے سفر میں ریلوے کے رول کو وضع کریں۔

دفعہ 370 کو منسوخ کئے جانے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 جموں و کشمیر کی ترقی اور اس کی ہندوستان کے ساتھ سچی یکجہتی میں ایک روڑا  تھا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دفعہ 370 ختم کئے جانے کے بعد جموں و کشمیر سے دہشت گردی کی لعنت پوری طرح سے ختم ہو جائے گی اور میں سمجھتا ہوں کہ آئندہ 10 سالوں میں کشمیر ترقی کے معاملے میں ایک نمایاں ریاست بنے گی اور وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائے جانے کے ساتھ ہی اس کا آغاز ہو گیا ہے اور یہ جموں و کشمیر کے عوام کے لئے وزیراعظم جناب مودی کا ایک بڑا تحفہ ہےجس سے ریاست میں ترقی لائی جا سکے گی اور وہاں مذہبی سیاحت کو فروغ دیا جا سکے گا۔

3. Vande Bharat flag off 03.10.19.JPG

اپنے خطاب کے اختتام پر جناب امت شاہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ریلوے میک ان انڈیا کے طرز پر تبدیلی لا رہی ہے اور معیشت کی ترقی میں وہ ایک نمایاں رول ادا کر رہی ہے۔

 

*************

 ( م ن ۔ ح ا ۔م ف  (

 U. No.4434

 

 

 


(रिलीज़ आईडी: 1587118) आगंतुक पटल : 81
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali