جل شکتی وزارت

وزیراعظم نے ،سووچھ بھارت، باپواورہندوستان کے عوام کووقف کیا

Posted On: 03 OCT 2019 10:59AM by PIB Delhi

نئیدہلی  03اکتوبر۔وزیراعظم جناب نریندرمودی نے کل 2 اکتوبر 2019 کو بابائے قوم مہاتما گاندھی اور ہندوستان کے عوام کو سووچھ بھارت انڈیا وقف کیا۔گجرات کے شہر احمدآباد میں سابر متی دریا کے پاس ایک زبردست عوامی تقریب کے دوران ملک بھر سے آئے 20 ہزارسے زیادہ سووچھ گرہیوں  اورسرپنچوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان میں کھلے میں رفع حاجت کرنے  والے لوگوں کی تعداد 2014  میں  600 ملین تھی جو آج پوری طرح سے ختم ہوکر نا کے برابر رہ گئی ہے اور یہ زبردست کامیابی سووچھ بھارت مشن کے تحت ایک زبردست تبدیلی پروگرام کی وجہ سے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلے میں  رفع حاجت  کرنے والےافراد میں عالمی سطح  پر 60 فیصدکی کمی لاکر ہندوستان نے پائیدار ترقیاتی اہداف  6 کی  عالمی حصولیابی میں گرانقدر تعاون پیش کیا ہے۔

          وزیراعظم نے کہا کہ2  اکتوبر 2019  کو صاف ستھرے اور  کھلے میں رفع  حاجت سے پاک ہندوستان  مہاتما گاندھی کو ان کے 150ویں   یوم پیدائش  پر سب سےبہترین  خراج عقیدت ہے ۔ انہوں نے  سووچھتا کو ایک عوامی تحریک (جن آندولن ) میں  بدلنے کے لئے  اس مشن  کی  اپیل  پر ردعمل کا اظہار کرنے کے سلسلے میں  لاکھوں سووچھ گرہیوں کے  ذریعہ کئے گئے کام کو سلام کیا۔

          وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک علامت تھی  کہ یہ تقریب  سابر متی دریا کے کنارے ہورہی تھی ۔ کیونکہ یہ سابر متی آشرم ہی تھا  کہ باپو نے ستیہ گرہ اور سووچھ گرہ    کو زندگی دی ۔ اس لحاظ سے انہوں نے کہا کہ سووچھ گرہ کی کامیابی  خودبخود  اسی  طرح  تاریخ  کودوہرارہی ہے۔ جس طرح ستیہ گرہ کی  کامیابی عوام  کی شرکت کے اصولوں پر مبنی تھی ۔

          وزیر اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ  یہ کامیابی   اورکارنامہ  سووچھ بھارت کی سمت میں  ایک قدم ہے ،جو اب تک حاصل کی گئی  کامیابی کو برقراررکھنے پر توجہ مرکوز کئے جانے کے ساتھ ایک جاری  عمل رہے گا اوراس بات کو یقینی بنائے گا کہ کوئی بھی اس سے چھوٹ  نہ پائے ۔ انہوں  نے کہا کہ اس سمت میں جل جیون مشن ایک اہم قدم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس پر ساڑھے تین لاکھ  کروڑمختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں  نے مزید کہا کہ ہندوستان کے عوام  کو چاہئے کہ وہ  ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے استعمال کو ختم کرنے کے لئے مل کر کام کریں ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ پوری عالمی برادری اب ہندوستان کی مثال کی طرف دیکھ رہی ہے ۔ جس نے صفائی ستھرائی میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے ۔ انہوں  نے مزید کہا کہ گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے ہندوستان کو دیا گیا گلوبل گول کیپر ایوارڈ میں ہندوستان کو  صفائی ستھرائی کے شعبے میں ایک عالمی  رہنما کے  طور پر عالمی نقشے میں لا کھڑا کیا ہے ۔

          اس موقع پر اپنے  خیرمقدمی اجلاس کے دوران گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب وجے روپانی نے  سووچھتا کے کاز کے لئے وزیر اعظم کی جانب سے دکھائے گئے عز م کی تعریف کی    اور ملک بھر میں  مشن کے شروع کئے جانے کے لئے حکومت کی جانب سے دانشمندانہ اقدام کی تعریف کی ۔ انہوں نے مشن کی کامیابی کے مثبت اثرات کے بارے میں  بات کی جو  عوام کی صحت اور سلامتی  کے علاوہ  عظمت  پر مرتب ہوں  گے ۔

          اس پروگرام کے شروع ہونے کے بعدسے  ہندوستان کے دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کا  دائرہ وسیع ہوا ہے ۔ یہ  2014  میں 39 فیصد تھا جو ستمبر 2019  میں بڑھ کر 100فیصدہوگیا اوریہ ایک زبردست کامیابی ہے ۔اس مشن کے تحت 10 ملین سے زیادہ  ٹوائیلٹس  تعمیر کئے گئے ہیں ۔ جس کے نتیجے میں  35  ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں ،699  ضلعوںاور 599963 گاؤوں   نے  خودکو رفع حاجت سے پاک قرار دے دیا ہے ۔

          اس موقع پر 20  ہزارسے زیادہ سرپنچوںاور سووچھ گرہی  گجرات میں جمع ہوئے ۔ اصل تقریب سے پہلے  دودن میں    20  ہزار شرکا گاندھی  ٹرائل  میں شامل ہوئے اور گجرات میں  اسٹیچو آف یونٹی  اور ڈانڈی سالٹ  ستیہ گرہ میموریل  کا دورہ کیا ۔   اور وہ پانی اور صفائی ستھرائی کے شعبے میں ریاست کے بہترین طریق کار کو بھی  دیکھنے گئے ۔اس تقریب سے خطاب کرنے سے پہلے وزیر اعظم سووچھ بھارت نمائش  دیکھنے گئے ، انہوں  نے سووچھتا   ترانہ  اور ایک سووچھ بھارت لیزر فلم کا بھی آغاز کیا ۔انہوں  نے  باپو کے  150  ویں  یو  م پیدائش کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ  اور سکے بھی جاری کئے اوراس مشن کے تئیں  غیر معمولی خدمات کے لئے  11 سووچھ بھارت ایوارڈ  بھی دئے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ح ا                             ۔رم

U-4433



(Release ID: 1587076) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil