وزارت دفاع

ایئرمارشل ہرجیت سنگھ اروڑہ نے فضائیہ کے نائب سربراہ کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 OCT 2019 4:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، یکم اکتوبر2019:ایئرمارشل ہرجیت سنگھ اروڑہ نے آج صبح فضائیہ کے نائب سربراہ کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی۔

ایئرمارشل اروڑہ ہندوستانی فضائیہ میں دسمبر 1981ء میں فائٹر پائلٹ کے طورپر شامل ہوئے تھے۔انہیں حادثات سے پاک آپریشنل فلائنگ کا عمدہ اور نوع بہ نوع قسم کا تجربہ حاصل ہے، جس میں مِگ 21، مِگ 29 اور ہیلی کاپٹروں سمیت انڈین ایئرفورس انوینٹری کے دیگر ایئرکرافٹ شامل ہیں۔انہوں نے ڈیفنس سروس اسٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس کالج سے ٹیکٹکس اینڈ ایئر کمبیٹ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ میں گریجویشن کیا ہوا ہے۔ انہوں نے ڈیفنس اسٹڈیز میں ماسٹر آف سائنس اور ڈیفنس اینڈ اسٹریٹیجک اسٹڈیز ماسٹر آف فلاسفی کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔

فضائیہ کے اس افسر نے جنوب مغربی شعبے میں مِگ 21 اسکواڈرن کوکمان کیا اور بعد میں اسی شعبے میں ایئر ڈیفنس ڈائریکشن سینٹر کے کمانڈر کے طورپر بھی خدمات انجام دیں۔انہوں نے پریمئر مِگ 29 بیس کی کمان بھی سنبھالی اور ایئروائس مارشل کے طورپر وہ مغربی ایئر کمان اور مشرقی ایئر کمان کے صدر دفاتر میں ایئرڈیفنس کمانڈر کے طورپر بھی کام کیا۔ایک ایئر مارشل کے طورپر وہ ایئر ہیڈ کوارٹر میں ڈائریکٹر جنرل (انسپکشن اینڈ سیفٹی)اور ڈائریکٹر جنرل ایئر (آپریشنز) بھی رہے۔وائس چیف آف دی ایئراسٹاف کا چارج سنبھالنے سے قبل وہ جنوب مغربی کمان میں ایئر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف تھے۔

ایئرمارشل ‘ٹیکٹس اینڈ ایئر کمبیٹ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ ’میں ڈائریکٹنگ اسٹاف رہے ہیں اور وہ‘ڈائریکٹوریٹ آف ایئراسٹاف انسپکشن ’میں فلائنگ انسپکٹر کے طورپر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔وہ 2006ء سے 2009ء کے دوران تھائی لینڈ کے بنکاک میں واقع ہندوستانی سفارت خانے میں دفاعی اتاشی بھی رہے۔

اپنی ممتاز خدمات کے لئے ایئرمارشل اروڑہ 26جنوری 2011ء کو صدر جمہوریہ ہند کے ذریعے ‘اَتی وشسٹ سیوا میڈل’(اے وی ایس ایم) سے نوازے گئے۔وہ عزت مآب صدر جمہوریہ ہند کے اعزازی ایئرفورس اے ڈی سی بھی بنائے گئے۔

ایئرمارشل کی شادی محترمہ بلجیت کور اروڑہ سے ہوئی ہے اور ان کے دو  بیٹے بھی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/photo5U9WR.JPG

 

********

 

 

م ن۔م م ۔ن ع

U: 4425


(ریلیز آئی ڈی: 1586906) وزیٹر کاؤنٹر : 69
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी