وزارت دفاع
اہم دیسی نظامات سے لیس برہموس سوپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
Posted On:
30 SEP 2019 3:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی،30؍ ستمبر، انڈین پروپلسن سسٹم، ایئر فریم، پاور سپلائی اور دیگر اہم دیسی کل پُرزوں سے لیس برہموس سوپر سونک کروز میزائل کا آج اڈیشہ کے چاندی پور میں واقع آئی ٹی آر سے صبح 10 بجکر 20 منٹ پر کامیاب تجربہ کیا گیا۔ ڈی آر ڈی او اور برہموس ایرواسپیس کے ذریعہ مشترکہ طور پر منعقد کئے گئے لانچنگ پروگرام کے دوران اس میزائل کا اس کے 290 کلو میٹر کے مکمل رینج کے لئے کامیاب تجربہ کیاگیا۔
اس کامیاب مشن کے ساتھ ہی اس اسلحے کے دیسی ساخت والی مشمولات اپنی اعلیٰ قدروں تک پہنچ گئی ہیں۔ اس طرح سے ہندوستان کے دیسی دفاعی نظام اورمیک ان انڈیا پروگرام کو تقویت ملی ہے۔
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے آج کے اس کامیاب مشن کےلئے ڈی آر ڈی او اور برہموس کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
محکمہ دفاع، آر اینڈ ڈی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی اور میزائلس اینڈ اسٹریٹجک سسٹمز کے ڈی جی جناب ایم ایس آر پرساد نے بھی اس کامیاب تجربے کے لئے مبارکباد دی ہے۔
برہموس کے ڈی جی ڈاکٹر سدھیرکمار مشرا، ڈی آر ڈی ایل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر دشرتھ رام اور آئی ٹی آر کے ڈائرکٹر ڈاکٹر بی کے داس نے لانچنگ کے مقام پر پورے مشن کی نگرانی اور اس کے لئے تال میل کا کام انجام دیا اور اس کامیاب تجربے کو ہندوستان کی میک ان انڈیا سے متعلق صلاحیتوں میں اضافے کی سمت میں ایک قابل ذکر حصولیابی سے تعبیر کیا۔
ہندوستان اورروس کے ذریعہ مشترکہ طور پر تیار کیا گیا یہ برہموس میزائل ہندوستانی مسلح افواج کی تینوں شاخوں میں آپریشنل رہا ہے۔
م ن۔ م م ۔ک ا
U- 4405
(Release ID: 1586743)
Visitor Counter : 231