وزارت دفاع

تعارفی خاکہ: ہند- قزاخستان مشترکہ فوجی مشق کزند-2019

Posted On: 27 SEP 2019 3:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27/ستمبر۔ ہندوستان اور قزاخستان کے درمیان مشترکہ فوجی مشق کزند – 2019 کا انعقاد 2 اکتوبر سے 15 اکتوبر 2019 کے دوران پتھورا گڑھ کے مقام پر کیا جائے گا۔ یہ مشترکہ فوجی مشق ہندوستان اور قزاخستان کی فوج کے تقریباً 100 فوجیوں پر مشتمل ہوگی، جو ماضی میں متعدد شورش مخالف اور دہشت گردی مخالف کارروائیوں کے انعقاد کے دوران حاصل کئے گئے اپنے تجربات کا باہمی تبادلہ کریں گے۔

سالانہ منعقد ہونے والی فوجی مشق کزند – 2019 کا یہ چوتھا ایڈیشن ہے۔ اس کا انعقاد سالانہ طور پر باری باری سے قزاخستان اور ہندوستان میں کیا جاتا ہے۔ اس فوجی مشق کے انعقاد کا مقصد پہاڑی علاقوں میں دہشت گردی مخالف کارروائیوں پر زور دے کر کمپنی سطح کی مشترکہ ٹریننگ کا انعقاد کرنا ہے۔ اس فوجی مشق کے دوران عالمی دہشت گردی کے ابھرتے ہوئے رجحانات کے متعدد پہلوؤں اور ہائی برڈ وار فیئر کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔

دونوں ملکوں کے مابین اس مشترکہ فوجی مشق سے دونوں ملکوں کے درمیان دفاع کے شعبے میں باہمی اشتراک و تعاون کی سطح میں اضافہ کرنے کے علاوہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد فراہم ہوگی۔

 

    

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن ۔ م ع۔ م ر(

U-4380



(Release ID: 1586467) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi , Bengali