بھارتی چناؤ کمیشن
سوشل میڈیا پلیٹ فارمس ہریانہ اور مہاراشٹر قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات اور مستقبل کے تمام انتخابات میں رضا کارانہ طور پر ضابطہ اخلاق کو اپنائیں گے
Posted On:
26 SEP 2019 5:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی،26؍ستمبر،انٹرنیٹ اور موبائل ایسوسی ایشن آف انڈیا (آئی اے ایم اے آئی) نے اپنے ممبروں کی طرف سے ہریانہ اور مہاراشٹر قانون ساز اسمبلیوں کے عام چناؤ اور مختلف ضمنی چناؤ سمیت مستقبل کے تمام انتخابات کے دوران رضا کارانہ طور پر ضابطہ اخلاق کو اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔ آئی اے ایم اے آئی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمس فیس بک ، واٹس اپ ، ٹوئیٹر ، گوگل، شیئر چیٹ اور ٹک ٹاک نے 2019 کے 17 ویں لوک سبھا کے عام چناؤ کے دوران اس ضابطہ اخلاق کو اپنایا تھا۔ آئی اے ایم اے آئی نے ہی اس ضابطہ اخلاق کو پیش کیا تھا۔ اس نے کمیشن کو یقین دلایا ہے کہ سبھی پلیٹ فارمس آزادانہ اور منصفانہ چناؤ کے انعقاد کو یقینی بنانے میں تعاون کریں گے۔
کمیشن کی سخت اور مضبوط ترغیب کے نتیجے میں تمام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں اور انٹر نیٹ اور موبائل ایسوسی ایشن آف انڈیا ایک ساتھ کھڑے ہوگئے تھے اور انہوں نے 2019 کے عام انتخابات کے لئے رضا کارانہ طور پر ضابطہ اخلاق کی شروعات کی تھی۔ یہ اس روز سے ہی لاگو ہوگیا تھا جب یہ 20 مارچ 2019 کو کمیشن کو پیش کیا گیا تھا۔ چناؤ مدت کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارموں نے 909 خلاف ورزی کے معاملوں پر کارروائی کی تھی، جن کی الیکشن کمیشن آف انڈیا کے (ای سی آئی) کے ذریعے اطلاع دی گئی تھی۔
رضا کارانہ طور پر ضابطہ اخلاق کی جو خصوصیات اجاگر کی گئی ہیں، وہ حسب ذیل ہیں:
- سوشل میڈیا پلیٹ فارمس انتخابی قوانین اور دیگر متعلقہ ہدایات سمیت بیداری پیدا کرنے کے لئے رضا کارانہ طور پر معلومات اور آگاہی کے علاوہ مواصلاتی مہم کی ذمہ داری لیں گے۔
- سوشل میڈیا پلیٹ فارمس نے ایک اعلیٰ ترجیحی شکایت کے ازالے کا چینل تیار کیا ہے تاکہ ان معاملات پر تیزی سے کارروائی کی جاسکے، جن کی اطلاع ای سی آئی کے ذریعے دی گئی ہے۔
- سوشل میڈیا پلیٹ فارمس اور الیکشن کمیشن آ ف انڈیا نے ایک نوٹیفکیشن میکنزم تیار کیا ہے ، اس کے ذریعے انتخابی کمیشن آر پی قانون 1951 کی دفعہ 126 اور دیگر انتخابی قوانین کی ممکنہ خلاف ورزیوں کے متعلق موجودہ پلیٹ فارمس کو نوٹیفائی کرسکتا ہے۔
- سوشل میڈیا پلیٹ فارمس اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کے پلیٹ فارمس پر تمام سیاسی اشتہارات سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق میڈیا سرٹیفکیشن اور مانٹریٹنگ کمیٹیوں کی طرف سے پہلے سے تصدیق کی گئی ہوں۔
- شریک ہونے والے پلیٹ فارمس قیمت دے کر چھاپے گئے اشتہارات میں شفافیت کو آسان بنانے کے تئیں عہد بند ہیں، نیز وہ اس طرح کے اشتہارات کے لئے پہلے سے موجود لیبل ؍ ڈسکلوزر ٹیکنالوجی استعمال کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-4365
(Release ID: 1586340)
Visitor Counter : 215