ریلوے کی وزارت

ریلوے بورڈ نے ویڈیوں کانفرنس کے ذریعے ژونل ریلویز کے جی ایم اور ڈی آر ایم کے ساتھ اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی


جناب سریش سی انگاڑی نے سیفٹی ، وقت کی پابندی،اسٹیشنوں اور ریل گاڑیوں کی صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے کے لئے کام کرنے کی ہدایت دی، تاکہ مسافروں کو سہولت بہم پہنچائی جاسکے

جناب ونود کمار یادو نے سیفٹی سے متعلق پروجیکٹوں پر قریبی نگرانی رکھنے کی جنرل منیجروں کو ہدایت دی

Posted On: 26 SEP 2019 4:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،26؍ستمبر2019ء:ریلوے کے وزیر مملکت جناب سریش سی انگاڑی ، ریلوے بورڈ کے چیئرمین جناب ونود کمار یادو نے ریلوے بورڈ کے اراکین کے ساتھ ایک ژونل ریلویز ؍پروڈکشن اکائیوں کے سبھی جنرل منیجروں (جی ایم) اور ڈویژنل ریلوے منیجروں (ڈی آر ایم)کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اگست ماہ تک کی کارکردگی سے متعلق جائزہ میٹنگ کی۔

اس جائزہ میٹنگ میں سیفٹی، وقت کی پابندی، مال کی لدائی، مسافروں کی آمدو رفت، بنیادی ڈھانچے سے متعلق پروجیکٹوں ، انجنوں اور ڈبوں کے پروڈکشن اور بھارتی ریلویز میں جاری دیگر ترقیاتی پروجیکٹوں سے متعلق امور کا احاطہ کیاگیا۔

ریلویز کے وزیر مملکت جناب سریش سی انگاڑی نے اگست 2019ء میں ریلوے کے ژونوں اور ڈویژنوں کی شاندار کارکردگی کے لئے افسروں کو مبارکباد دی اور سیفٹی، وقت کی پابندی، اسٹیشنوں  ، ریل گاڑیوں میں صفائی ستھرائی سے متعلق کاموں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی، تاکہ مسافروں کو ان کی توقعات کے مطابق سہولیات بہم پہنچائی جاسکے۔ جناب انگاڑی نے انڈین ریلویز کے سبھی اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ ایک ٹیم کے طورپر کام کریں، تاکہ انڈین ریلویز اور ملک کے ترقیاتی اہداف کو وقت کی پابندی کے ساتھ حاصل کیا جاسکے۔

رواں سال کے دوران  ژونل ریلویز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ریلوے بورڈ کے چیئرمین جناب ونود کمار یادو نے جنرل منیجروں کو ہدایت دی کہ وہ ٹرینوں کے آپریشنز میں سیفٹی کو یقینی بنانے سے متعلق پروجیکٹوں پر قریبی نگرانی رکھیں۔ جناب یادو نے سیفٹی سے متعلق کاموں جیسے چوکیدار والے لیول کراسنگس کو ختم کرنے اور روڈ اوور برج (آر او بی)؍روڈا نڈر برج(آر یو بی) کی تعمیر، بھاری نفری والے لیول کراسنگس  کی انٹرلاکنگ ، پرانے میکینکل سگنلنگ نظام کو ختم کرکے الیکٹرونک سگنلنگ نظام میں تبدیل کرنے جیسے کاموں کو تیزی کے ساتھ مکمل کرنے  پر زور دیا۔جناب یادو نے چوکیدار والے لیول کراسنگس (ایم ایل سی) کو ختم کرنے کے سلسلے میں ہوئی اچھی پیش رفت کے لئے ژونوں کو مبارکباد دی۔ قابل ذکر ہے کہ یہ سیفٹی کو بہتر بنانے سے متعلق ایک اہم قدم ہے۔اپریل سے اگست 2019ء کے دوران 534 ایم ایل سیز کو ختم کیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ برس اسی مدت میں محض 167ایم ایل سیزکو ختم کیا گیا تھا۔ جناب یادو نے میل؍ ایکسپریس ٹرین گاڑیوں کی پنکچوئلٹی(وقت پر چلنے)کو قابل ذکر طورپر بہتر بنانے کے لئے افسروں کی ستائش کی۔قابل ذکر ہے کہ پنکچوئلٹی کو بہتر بنانے کی سطح گزشتہ برس کے 67فیصد سے بہتر ہو کر 74فیصد ہو گئی ہے۔اسی طرح سے فی ٹرین ضائع ہونے والے منٹ میں بھی قابل ذکر کمی آئی ہے۔جناب یادو نے 4,926اسٹیشنوں پر مسافروں کو مفت وائی فائی سہولت دستیاب کرانے کے لئے ریل ٹیل ڈویژنوں کی ستائش کی۔

میٹنگ میں سبھی ژونوں اور ڈویژنوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ مہاتماگاندھی کی 150ویں جینتی سے متعلق سبھی تیاریوں کی تکمیل کریں۔ اس سلسلے میں متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں، جن میں ریلوے احاطوں سے سنگل یوز پلاسٹک کا خاتمہ، بوتلوں کی توڑنے والی مشینوں کا التزام ، اسٹیشنوں ، ریل گاڑیوں اور ریلوے احاطوں کی صفائی ستھرائی، 150ریلوے لائنوں کے کنارے کی نرسریوں میں شجرکاری اور ان کا فروغ شامل ہیں۔

 

********

 

U: 4360



(Release ID: 1586337) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Hindi , Malayalam