بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے چمڑے کی صنعت کے صناعوں میں کھادی کے ٹول کٹس تقسیم کیے

प्रविष्टि तिथि: 24 SEP 2019 7:34PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی۔24؍ستمبر۔دلّی اور قرب وجوار سے تعلق رکھنے والے  چمڑہ صناعوں کیلئے ان کا دیرینہ خواب اس وقت سچ ہوگیا جب چھوٹی ، بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای ) کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے انہیں چرم چکتسک (یعنی چمڑے کے ڈاکٹر) کہہ کر مخاطب کیا اور انہیں  آج نئی دہلی میں کھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن  (کے وی آئی سی)  کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں  150 چمڑا صناعوں کوجدید ترین  لیدر ٹول کٹس تقسیم کیے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہ یہ سال جو مہاتما گاندھی کی پیدائش کی 150 ویں سالگرہ کا سال بھی ہے وزیرموصوف نے کہا کہ  چمڑے کی صنعت ایک سرکردہ دیہی صنعت ہے اور چمڑے کی صنعت  میں روزگار فراہم کرنے کے زبردست مضمرات پنہاں ہیں،  انہوں نے کہا کہ بطور خاص دیہی علاقوں میں اس کے ذریعے بڑی تعداد میں روزگار فراہم ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے وی آئی سی نے  انتودے اور سواؤلمبن (خود کفالت) کا نظریہ پیش کیا ہے ، ا س نظریے کے پس پشت تصور یہ ہے کہ  چمڑے کے صناعوں کو چھوٹی چھوٹی مالی امداد فراہم کی جائے تاکہ وہ منڈی کی ضرورت کے مطابق چمڑے کی مصنوعات ازخود تیار کرسکیں۔ انہیں اب  چرم چکتسک یا لیدر ڈاکٹر کے طور پر جانا  جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کے وی  آئی سی نے اب تک وزیراعظم کے روزگار فراہمی پروگرام (پی ایم ای جی پی)  کے تحت  تین برسوں کے دوران 419 اکائیاں قائم کی  ہیں۔ 

جناب گڈکری نے کہا کہ  سماج میں سماجی اور اقتصادی مساوات محض تقریروں سے نہیں آسکتی بلکہ اصل عمل سے ہی آسکتی ہے۔  چمڑے کے صناعوں میں ٹول کٹس کی تقسیم ایک ایسی ہی کارروائی ہے۔ یہ مہاتما گاندھی  کے جذبے کو اصل خراج عقیدت ہے۔ ہم لگاتار بنیادوں پر  اقتصادی اور سماجی لحاظ سے  پسماندہ شعبوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے کام کررہے ہیں ۔ 400 ریلوے اسٹیشنوں پر کلہڑوں کا استعمال کیا جائے گا جس سے کمہاروں کو روزگار حاصل ہوگا۔ انہوں نے چمڑا صناعوں سے بھی گزارش کی کہ وہ اپنی  مصنوعات کی کوالٹی کو بہتر بنائیں ۔ انہوں نے ان صناعوں کو یقین دلایا کہ حکومت اس سلسلے میں انہیں درکار تمام تر مالی امداد فراہم کرے گی۔

حاشیے پر زندگی بسر کرنے والی برادری کی فلاح وبہبود کیلئے  کے وی آئی سی کی جانب سے کی  جانے والی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے جناب گڈکری نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں لیدر آرٹ اور کرافٹ صنعت ،کے و ی آئی سی کے تحت  خاطر خواہ طور پر اہمیت کی حامل دیہی صنعت بن جائے گی اور اس شعبے میں گمشدہ تابناکی پھر سے واپس آئے گی۔ ایم ایس ایم ای نے چمڑے اور چمڑے سے منسلک فنکاری  اور دستکاری  کی صنعت کی مجموعی ترقی کیلئے اپنی جانب سے اضافی طور پر 25 کروڑ روپئے کی امداد فراہم کی ہے۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونے کمار سکسینہ نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں کہا کہ مہاتما گاندھی کے خودکفالت کے اصول  اور وزیراعظم جناب نریندر مودی کے  شمولیت پر مبنی نمو کے اصول میں یقین رکھتے ہوئے، کے وی آئی سی نے یہ عہد کر رکھا ہے کہ معاشرے میں سب سے پیچھے کھڑے فرد کی ترقی کو یقینی بنایاجائے۔ ان پروگراموں کے ذریعے ہم حاشیے پر زندگی بسر کرنے والے افراد کی زندگیوں میں تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔اس کے ذریعے نہ صرف یہ کہ  چرم چکتسکوں کی آمدنیوں میں کئی گنا اضافہ ہوگا بلکہ انہیں سماجی تحفظ اور قبولیت بھی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران کے وی آئی سی  تربیت یافتہ  لیدر ڈاکٹروں میں  70 ہزار لیدر ٹول کٹس تقسیم کرے گی۔

نئی دہلی کی رُکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی  اور سابق راجیہ سبھا رکن ،کے سی تیاگی نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ ۔ع ن

U-4330


(रिलीज़ आईडी: 1586107) आगंतुक पटल : 94
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी