امور داخلہ کی وزارت

این آئی ڈی ایم تباہ کاری کے بعد ضروریات کا جائزہ لینے کے موضوع پر ورکشاپ کا اہتمام کرے گی۔

Posted On: 22 SEP 2019 6:02PM by PIB Delhi

 

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے تباہ کاری کے بعد کی ضروریات کے جائزے کے موضوع پر 23ستمبر 2019 کوایک یک روزہ قومی ورک شاپ کا اہتمام کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جناب نتیانند رائے اس ورک شاپ میں مہمان خصوصی کے حیثیت سے شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے تباہ کاری کے بعد کی ضروریات کی اندازہ کاری کے مطالعہ(پی ڈی این اے) کا اہتمام نیشنل سائیکلون  رسک مینجمنٹ  پروجیکٹ ( این سی آر ایم پی) کے تحت کیا جارہا ہے۔

اس ورک شاپ میں اس مطالعہ کے نتائج کے دستاویز کی توسیع تمام متعلقہ دعویداروں تک کی جائے گی، تاکہ وہ اسے تباہ کاری کے بعد کے مرحلے میں اپنا میمورنڈم وزارت داخلہ کوبھیجنے کے موقع پر اس کو دستاویز حوالہ کے طور پر استعمال کرسکے۔ اس کے ساتھ ہی اس ورک شاپ میں ریاستوں کو تباہ کاری سے ہونے والے نقصان کی اندازہ کاری میں درپیش چیلنج اور مسائل اور ان امور کی تفہیم میں موجود اہلیت کے خلا پر بھی غوروخوض کیا جائے گا۔

اس ورک شاپ میں متعلقہ ریاستوں کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے محکموں کے پرنسپل سکریٹری، تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ریزیڈنٹ کمشنر کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں وزارت داخلہ اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے افسران کو بھی اس ورک شاپ میں مدعو کیا گیا ہے۔ مزید برآں یو این ڈی پی، عالمی بینک، ایشیائی بینک، عالمی تنظم صحت، ایف اے قیو، ڈبلیو ایف پی، رضاکار تنظیموں اور ہمہ جہت خدمات انجام دینے والے تنظیموں کے نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن ۔ س ش۔ ت ع۔

U-4289

 



(Release ID: 1585855) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Marathi , Hindi