وزارتِ تعلیم

ایچ آر ڈی کی وزارت نے اعلیٰ تعلیم میں تدریس کے بہتر نتائج کے لئے قومی تعلیمی اتحاد برائے ٹیکنالوجی (این ای اے ٹی) اسکیم کا اعلان کیا

Posted On: 19 SEP 2019 3:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،19؍ستمبر،انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت نے  اعلیٰ تعلیم میں  تدریس کے بہتر نتائج کے لئے  ٹیکنالوجی کے استعمال کی خاطر قومی تعلیمی اتحاد برائے ٹیکنالوجی (این ای اے ٹی)  کی نئی پرائیویٹ پبلک ساجھیداری ( پی پی پی) اسکیم کا اعلان کیا ہے۔

اس کا مقصد  تدریس کو  زیادہ  ذاتی اور  علم حاصل کرنے والے کی ضروریات کے مطابق  بنانے کے لئے  مصنوعی ذہانت  کو استعمال کرنا ہے۔ اس میں  تعلیم حاصل کرنے والوں کی گونا گونیت  کا حل پیش کرنے کے لئے  ایڈیپٹو لرننگ میں  ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ کئی اسٹارٹر کمپنیاں ایسی ہیں جو  ایسی  ٹیکنا لوجی تیار کررہی ہیں اور  انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت  ( ایم ایچ آر ڈی) اس طرح کی کوششوں  کو تسلیم کرنے  اور انہیں  ایک مشترکہ پلیٹ فارم کے تحت لانے کی کوشش کرے گی تاکہ تعلیم حاصل کرنے والے اس تک آسانی  سے رسائی حاصل کرسکیں۔ نوجوانوں کو تعلیم فراہم کرنا ایک قومی کوشش ہے اور ایم  ایچ آر ڈی  پی پی پی ماڈل کے ذریعے  اس طرح کی  ٹیکنالوجی تیار کرنے والی  ایڈ ٹیک کمپنیوں  کے ساتھ ایک قومی اتحاد  قائم کرنے کی تجویز رکھتی ہے۔

ایم ایچ آر ڈی  اس بات کو یقینی بنانے کے لئے  ایک سہولت کار کے طور پر  کام کرے گی کہ یہ  تکنیکی سولیوشن اقتصادی طور پر پسماندہ طلباء  کو  مفت دستیاب ہوں۔ ایم ایچ آر ڈی  ایک قومی  این ای اے ٹی  پلیٹ فارم  قائم کرے گی  تاکہ  ان ٹیکنالوجی  کے سولیوشن تک  ایک ہی جگہ  رسائی حاصل ہوسکے۔ ایڈ ٹیک کمپنیاں  تکنیکی سولیوشن تیار کرنے کی ذمہ دار ہوں گی اور این ای اے ٹی پورٹل کے ذریعے  طلباء کے رجسٹریشن کا بندو بست کریں گی۔ انہیں اپنی پالیسی کے مطابق فیس  لینے کا پورا اختیار ہوگا۔ قومی مفاد  کی جانب  ان کے تعاون  کے طور پر  انہیں  این ای اے ٹی پورٹل کے ذریعے اپنے  تکنیکی سولیوشن کی  رسائی کے لئے  حاصل ہونے والے  کل طلباء  کے  رجسٹریشن  کے 25 فیصد  طلباء کو  مفت کوپن  فراہم کرنے ہوں گے۔ ایم ایچ آر ڈی یہ مفت کوپن  سماجی ؍ اقتصادی طور پر پسماندہ  طلباء کو  تقسیم کرے گی۔

 اے آئی سی ٹی ای ، این ای اے ٹی پروگرام  کو نافذ کرنے والی مختار  ایجنسی ہوگی  ۔ یہ اسکیم  ایم ایچ آر ڈی کے ذریعے تشکیل دی گئی ایک اعلی کمیٹی کی رہنمائی میں چلائی جائے گی۔ ایڈ ٹیک سولیوشن کے انتخاب اور  تجزئے کے لئے  ایک خود مختار ماہرین کی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔ منتخب  کی گئی ایڈ ٹیک کمپنیوں کے ساتھ  مفاہمت ناموں پر دستخط کئے جائیں گے۔ ٹیچروں اور طلباء کو این ای اے ٹی سولیو شن کے بارے میں  بیداری پیدا کرنے کے لئے  ایم ایچ آر ڈی  کے ذریعے  بیداری پروگرام چلائے جائیں گے۔

 ایم  ایچ آر ڈی نومبر  2019 میں   ، این ای اے ٹی  کو  شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن-و ا- ق ر)

U-4245



(Release ID: 1585570) Visitor Counter : 180


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Malayalam