کامرس اور صنعت کی وزارتہ

موجودہ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کی پالیسی کے مختلف شعبوں پر نظر ثانی


پریس نوٹ نمبر 4 (2019 سیریز(

Posted On: 18 SEP 2019 6:02PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی، 18 ستمبر /  حکومت ہند نے  موجودہ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری  ایف ڈی آئی)کے مختلف شعبوں پر نظر ثانی کی ہے اور 28 اگست، 2017 سے نافذ ایف ڈی آئی پالیسی سرکلر 2017 (ایف ڈی آئی پالیسی) ، میں ترمیم کی ہے۔

            کوئلہ کان کنی کے لئے ایف ڈی آئی پالیسی کے پیرانمبر 5.2.3.2 میں ترمیم کی گئی ہے۔ اسے اس طرح پڑھا جائے: سیکٹر / ایکٹی وٹی 5.2.3.2  میں ایکویٹی فیصد / ایف ڈی آئی  100% اور داخلہ از خود  طریقہ کار پر مبنی ہوگا۔

            (1) پاور پروجیکٹوں، آئرن اور اسٹیل اور سیمنٹ یونٹوں اور دیگر اہلیت کی حامل سرگرمیوں کو کوئلہ اور لگنائٹ کی کان کنی کی اجازت دی گئی ہے،(2) کوئلہ کی پروسیسنگ کے پلانٹوں مثلاً واشریز کے قیام بشرطیکہ کمپنی کوئلہ کی کان کنی نہیں کرے گی اور نہ ہی دھلا ہوا کوئلہ فروخت کرے گی نہ ہی اپنے کوئلہ پلانٹوں سے پروسیس کئے گئے کوئلہ کو کھلی مارکیٹ میں سپلائی کرے گی اور نہ ہی ان پارٹیوں کو دھلا ہوا کوئلہ فراہم کرائے گی جو کہ خام کوئلہ کو پروسسنگ پلانٹوں کو فراہم کرا رہے ہیں۔ (3) کوئلہ کی فروخت کے لئے کوئلہ کان کنی کی سر گرمیوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری صد فیصد اور داخلہ از خود طریقہ پر مبنی ہو گا۔

            کانٹریکٹ مینوفیکچرنگ

            براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی پالیسی کے پیرا نمبر 5.2.5.1 میں ترمیم کی گئی ہے اور اسے اس طرح پڑھا جائے: ۔

            ”براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی پالیسی کے عمل کے تحت، مینوفیکچرنگ سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری از خود طریقے پر مبنی ہے۔ مینوفیکچرنگ سرگرمیاں خواہ وہ سرمایہ کار کے ذریعہ خود مینوفیکچرنگ کی ہوں خواہ بھارت میں کانٹریکٹ مینوفیکچرنگ پر مبنی ہوں،یا پرنسپل سے پرنسپل یا پرنسپل سے ایجنٹ کی بنیاد پر ہو۔ مزید بر آں،   مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو بھارت میں اپنی تیار مصنوعات کو تھوک یا خوردہ کے ذریعہ فروخت کرنے کی اجازت ہو گی، جو کہ ای۔ کامرس کے ذریعہ حکومت کی منظوری کے بغیر  فروخت کر سکیں گی۔

            مذکورہ بالا فیصلہ ایف ای ایم اے نوٹی فکیشن کی تاریخ سے نافذ العمل ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔

U.4239


(Release ID: 1585548) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Bengali