کامرس اور صنعت کی وزارتہ

کامرس وصنعت کے وزیرنے کیپ ایکسل ایکسپورٹس ایورڈز پیش کئے


ہندوستان کا مستقبل بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے سیکٹرپرمنحصر:پیوش گوئل
ماحولیات کی دیکھ بھال سبھی کے لئے سودمند:وزیرکامرس
پیوش گوئل نے صنعت سے میک۔ ان ۔انڈیا مصنوعات کے لئے برانڈویلیوتشکیل دینے کی اپیل کی

Posted On: 18 SEP 2019 4:31PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،18ستمبر :کامرس وصنعت  اورریلوے کے مرکزی وزیرجناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں کیپ ایکسل ایکسپورٹ ایوارڈپیش کئے ۔ اس موقع پرمنعقد تقریب میں چھوٹی ، بہت چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتوں کے وزیرمملکت جناب پرتاپ چندرسارنگی بھی موجودتھے ۔

اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کامرس وصنعت کے وزیر نے کہاکہ کیمیکل اور متعلقہ سیکٹروں میں جو ملک میں  کچھ سب سے پرانی صنعتیں ہیں، کافی زیادہ صلاحیتیں ہیں اور یہ وقت ہے کہ تمام سیکٹرکو نئے چیلنجوں سے نمنٹنے کے لئے مشترکہ کوشش شروع کریں اور زیادہ مقاصد مقررکریں اور ساتھ ہی ساتھ غیرمعمولی نتائج کے لئے آرزورکھیں ۔

کامرس وصنعت کے وزیرنے ایوارڈحاصل کرنے والوں کی ستائش کی اورکہاکہ  وہ  ان لو گوں  کو تحریک  دیں  جنھوں نے کوئی ایوارڈ نہیں جیتاہے تاکہ جرأت مندانہ فیصلے اور جوکھم لئے جاسکیں اورایسے لوگ اپنی صنعت میں غیرمعمولی کام کرنے کے لئے تحریک دیں۔ اس کے لئے وزیرموصوف نے کہاکہ کیپ ایکسل سیکٹرصنعتوں کو نئی تکنالوجی اپنانی چاہیئے اور نئی مارکیٹ تلاش کرنی چاہیئے اورجومصنوعات تیارکی جارہی ہیں ان کی قدرمیں اضافہ کیاجائے  اورنہ صرف خام بلکہ بنیادی مصنوعات  کے برآمدکاروں اور مال تیارکرنے والوں کے طورپرکمفرٹ زون میں نہ رہاجائے ۔

جناب پیوش گوئل نے مزید کہاکہ حالانکہ دنیا کی  کیمیکلز   مارکیٹ میں ہندوستان کی کیمیکلز اورمتعلقہ شعبوں میں برآمدات 10فیصد ہے ۔ لیکن اب یہ وقت ہے کہ اس سیکٹرکے برآمدکاروں کو نمبرایک پوزیشن پرلانے کی تحریک دی جائے اوراس کے لئے کامرس اورصنعت کے وزیر نے اس سیکٹرکی  تمام صنعتوں سے اپیل کی کہ وہ برآمدات میں اضافہ کرنے کے لئے اپنی پیداوارکو زیادہ بڑھانے کے طورطریقوں پر غورکریں  اور جرأت مندانہ اقدامات کریں ۔

کامرس اورصنعت کے مرکزی وزیرنے کہاکہ  ہندوستان کا مستقبل بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں پرمنحصرہے ۔ انھوں نے چھوٹی ، بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں سے اپیل کی کہ وہ بندرگاہوں کے پاس کلسٹرکی ترقی ، بلک  میں  زمین کی دستیابی مشترکہ فعال ٹریٹمنٹ پلانٹ اورکامن ٹیسٹنگ سہولیات کے لئے حکومت سے تعاون کا مطالبہ کریں ۔ یہاں پیوش گوئل نے مزید کہاکہ ماحولیات کے لئے سرمایہ کاری اورنگہداشت ہرایک کے لئے ایک سود مند تجویز ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ صنعت اورشہریوں کے لئے بھی ایک سودمند تجویز ہے کیونکہ یہ کاروبارکے لئے سازگارماحول تیارکرتی ہے اور دنیا بھر میں ہندوستانی مصنوعات کے لئے قابل قبول ہونے میں بھی مدد کرتی ہے ۔

کامرس وصنعت کے وزیر نے صنعت سے اپیل کی کہ وہ دنیا کو اپنے  ساتھ شامل کریں اورآزادانہ تجارت کے  ان سمجھوتوں کے ذریعہ دستیاب مواقع کا فائدہ اٹھائیں جو ہندوستان نے دوسرے ملکوں کے ساتھ کئے ہیں ۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ قومی مفاد کا تحفظ کریں اور اپنے کاروباری مفاد کابھی خیال رکھیں اوراس سے بھی بڑی بات یہ کہ صارفین کے مفادات کو عزیز رکھیں ۔

 

 

***************

 ( م ن ۔ح ا ۔ع آ)

U-4231

 



(Release ID: 1585490) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi