ریلوے کی وزارت
کابینہ نے مالی سال19-2018 کے لئے ریلوے ملازمین کو پی ایل بی کی ادائیگی کو منظوری دی
Posted On:
18 SEP 2019 4:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی،18ستمبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے ریلوے ملازمین کے صنعتی امن( انڈسٹریل پیس) اور تحریک و ترغیب کو برقرار رکھنے کے لئے، مالی سال( ایف وائی) 19-2018 کے لئے (آر پی ایف/ آر پی ایس ایف عملے کے علاوہ) 11.52 لاکھ سے زیادہ نان ۔ گزیٹیڈ ریلوے ملازمین کو پروڈکٹویٹی لنکڈ بونس( پی ایل بی) یعنی 78 روز کے مساوی و یجیز کی ادائیگی کو منظوری دے دی ہے۔ اس سے2024.40 کروڑ روپے کےاضافی اخراجات کابوجھ پڑے گا۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت میں یہ مسلسل چھٹا سال ہے جب ریلوے ملازمین کو78 دن کے ویجیز کے مساوی بونس دیاجارہا ہے۔ یہ اس سے کبھی کم نہیں کیاگیا ہے۔
ریلوے ملازمین کو پروڈکٹوٹی لنکڈ بونس
- پروڈکٹوٹی لنکڈ بونس:78 روز کے مساوی ویجیز بھتہ 11.5 لاکھ نان۔ گریٹیڈ ریلوے ملازمین( آر پی ایف ایس ایف عملے کے علاوہ) کے لئے۔
- مالی سال19- 2018 کے لئے 2 ہزار کروڑ سے زیادہ کے اخراجات
- اہم صلاحیت ریلوے آپریشنز کے لئے ملازمین کے تعاون کو تسلیم کیاگیا۔
- ریلوے کے عملے میں اعلی سطحی ترغیب دینے کا مقصد۔
فوائد:
- سال19-2018 کے لئے (آر پی ایف/ آر پی ایس ایف عملے کے علاوہ) اہل ریلوے ملازمین کو 78 روز کے مساوی پی ایل بی کی ادائیگی سے، انڈسٹریل پیس کو برقرار رکھنے کے علاوہ بڑی تعداد میں ریلوے ملازمین کو ترغیب ملے گی۔
- پی ایل بی سے تمام نان گزیٹیڈ ملازمین ریلوے کے کام کاج میں ان کےتعاون کو تسلیم کرنا اور سراہنا۔
- بڑی تعداد میں ریلوے ملازمین اور ان کے کنبوں کی خدمات کوتسلیم کرنے کے ساتھ مساوات اور ایک جڑاؤ کے جذبے کو فروغ ملے گا۔
--------------------------------
م ن۔ش ت ۔رض
U- 4233
(Release ID: 1585473)
Visitor Counter : 124