صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند کا سلووینیا میں بھارتی برادری اور فرینڈس آف انڈیا سے خطاب

Posted On: 17 SEP 2019 6:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،17؍ستمبر،صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے  سلووینیا کے اپنے دورے  کے آخری دن  سلووینیا میں بھارت کے سفیر  جناب پرمجیت مان  کے ذریعے  دئے گئے   ایل جبلجانا میں  بھارتی برادری اور  فرینڈس آف انڈیا  (بھارت کے دوست)  کے استقبالیہ میں شرکت کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ سلووینیا میں  بھاتی برادری  کی ایک ایسا آئینہ ہے جس  کے ذریعے  سلووینیا کے لوگ بھارت کو دیکھتے ہیں۔ ان کی سخت محنت  ، کامیابی اور  مقامی  لوگوں کے ساتھ گرم جوشی  اس ملک میں  بھارت کی مثبت شبیہ بنانے میں  تعاون کرتی ہے۔

 صدر جمہوریہ نے بھارتی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت آئیں  اور  یہاں ہونے والی  تبدیلی کو  دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے  ٹیکنالوجی  کے ماہر  اور صنعت کار  نوجوان  ، جو پوری دنیا سے  مربوط ہیں ، اس تبدیلی کے  علمبردار ہیں۔ ہم  ایک نیا بھارت بنانے میں،  ایک ایسا بھارت  جہاں  سب کے لئے ترقی اور خوش حالی ہو،   ہندوستانی  نژاد افراد کی حمایت اور شرکت  کے خواہش مند ہیں۔

 صدر جمہوریہ نے   بھارت ، بھارتی  رسم ورواج ، عقائد اور بھارتی طرز زندگی  سے  محبت کرنے کے لئے سلووینیا میں  فرینڈس آف انڈیا  کی   ستائش  کی۔ انہوں نے کہا  کہ انہوں نے  بھارت اور  سلووینیا کے درمیان  مفاہمت  بڑھانے میں جو رول ادا کیا ہے، وہ  قابل تعریف ہے۔  انہوں نے  ثقافتی اداروں ، رقص  اور یوگا کے اسکولوں  ، آیوروید کے مرکزوں   اور  ہندوستانی  رسٹوراں نیٹ ورک قائم کرنے میں ان کی کوششوں کی ستائش کی۔

 صدر جمہوریہ نے  کل  ایل جبلجانا میں  بھارت – سلووینیا  تجارتی فورم سے خطاب کیا۔

 اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ  بھارت  دنیا میں  سب سے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی  معیشتوں میں سے ایک ہے۔ سلووینیا کی کمپنیاں  بھارت میں  تجارتی ماحول  میں یکسر تبدیلی کا مشاہدہ کریں گی اور  یہ بھی دیکھیں گی کہ  کاروبار میں آسانی  کے  عالمی بینک کے انڈیکس میں  پچھلے پانچ برسوں کے دوران بھارت  نے  65  مقام کی زبردست چھلانگ لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اشیاء اور خدمات ٹیکس میں  ملک میں زبردست تبدیلی  پیدا کی ہے  اور اب  1.3 ارب لوگوں کا ملک ایک ملک ایک ٹیکس  اور ایک مارکیٹ بن گیا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ  بھارت میں  بنیادی ڈھانچے کا منظر نامہ  تیزی سے فروغ پارہا ہے۔ ملک میں  تیز رفتار  ریلوے  ، چوڑی ایکسپر وے سمیت  جدید  پروجیکٹ  تیار ہورہے ہیں۔ ڈیجیٹل کنکٹی ویٹی  ای- کامرس ، ای- سروس  اور  فنٹکس سیکٹروں  کو  زبردست فروغ دے رہی ہے۔ بھارت کا  روپے  ادائیگی  کارڈ  بین الاقوامی مارکیٹ میں  تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ بین الاقوا می تجارتی برادری  نے  بھارت کو  براہ راست بیرونی سرمایہ کاری  ( ایف ڈی آئی) کے لئے  سب سے پسندیدہ ملک کے طور پر منتخب کرکے  ان تبدیلیوں میں اپنے اعتماد  کا اظہار کیا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ  سلووینیا  کو  جدید ٹیکنالوجی ، ریسرچ ،  جدت طرازی ، اسمارٹ  سولیوشن  اور  چھوٹے پیمانے پر مینوفیکچرنگ میں مہارت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلووینیا کی اسمارٹ  اسپیشلائزیشن اسٹریٹجی  اور  بھارت کی ترقی  ایک  نئے  دورکی ساجھیداری  کے لئے نہایت موزو ں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں سلووینیا  ہمارے  اہم پروگرام  میک ان انڈیا  ، کلین انڈیا  ، اسٹارٹ اپ انڈیا  اور ڈیجیٹل انڈیا  میں اشتراک کرے۔

 صدر جمہوریہ نے کہا کہ  اطلاعاتی ٹیکنالوجی  ، فارما  ، بائیوٹیک ، حفظان صحت ، آٹو موبائل ، آیوروید ، توانائی اور بنیادی ڈھانچے  میں بھارت  کی قوت  کو  سلووینیا  اپنی ترقی کے لئے  استعمال کرسکتا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کل سلووینیا کی قومی اسمبلی  کے صدر  جناب  ڈیجان زیدان  سے بھی ملاقات کی ۔ بعد میں صدر جمہوریہ  آج شام  اپنے تین ملکوں ، آئس لینڈ ، سوئٹزر لینڈ  اور سلووینیا  کے کامیاب دورے کے بعد نئی دہلی  کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-و ا- ق ر)

U-4210



(Release ID: 1585362) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Marathi