ریلوے کی وزارت
ریلوے کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جھاڑ کھنڈ میں دمکا اور پوریاہاٹ کے درمیان نئی مسافر ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
نئی مسافر ٹرین ہنسیدھا پوریا ہاٹ بڑی لائن پر چلے گی
یہ معاشی ترقی اور پیش رفت کے لئے جھاڑ کھنڈ کے علاقوں کو جوڑے گی
Posted On:
17 SEP 2019 5:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی،17ستمبر ۔ ریلوے اور کامرس و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے نئی دہلی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آج جھاڑ کھنڈ دمکا اور پوریا ہاٹ کے درمیان نئی مسافر ٹرین نمبر 53561/53562 کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے جھاڑ کھنڈ ، برسا منڈا کی جائے پیدائش پر ریلوے خدمات فراہم کرکے معاشی ترقی اور دوسری شعبوں میں ترقی لانے کے تئیں عہد بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنسیدھا کودھا لائن پروجیکٹ کا کام سال 2017 میں شروع ہوا تھا اور یہ کام دھائی سال کے اندر مکمل کرلیا گیا ہے اور باقی کام 8-7 مہینوں میں پورا کرلیاجائے گا۔ ہندوستانی ریلوے نے 50 نئی ٹرینیں شروع کی ہے اور جھاڑ کھنڈ کی ریاست میں 100 اسٹیشنوں پر اسٹاپیج کا اضافہ کیا ہے۔
دمکا اور پوریا ہاٹ کے درمیان نئی مسافر سروس تمام ان روڈ اسٹیشنوں نیو مدن پور، بارہ پلاسی، نونی ہاٹ، کورماہاٹ، ہنسدھیا اور گنگواڑہ کے لئے رابطہ فراہم کرے گی۔ نئی ٹرین کی سروس میں آٹھ کوچ ہوں گے اور یہ ٹرین اتوار کو چھوڑ کر ہفتے میں 6 دن دستیاب ہوگی۔
یہ نئی مسافر ٹرین عوامی نمائندوں اور دمکا اور گودا پارلیمانی حلقوں میں سفرکرنے والے لوگوں کی طویل عرصے سے جاری مانگ کی ضرورت پوری کرے گی۔ ہنسدھیا ۔ پوریا ہاٹ نیو بی جی لائن( 15.5 کلو میٹر) ہنسیدھا گودا نئی لائن پروجیکٹ 32 کلو میٹر کاحصہ ہے۔
---------------------------------------
م ن۔ح ا ۔رض
U- 4211
(Release ID: 1585360)
Visitor Counter : 86