کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کم فیس کے ذریعہ دانشورانہ املاک حقوق کے ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کےلئے اقدامات
نالج اکانومی میں اختراعات اور تخلیقیت کو پروان چڑھانا لازم :پیوش گوئل
Posted On:
16 SEP 2019 3:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 16 ستمبر 2019/نالج اکانومی میں اختراعات اور تخلیقیت کو پروان چڑھانے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ہندستان دانشورانہ املاک کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے وسیع اقدامات کررہا ہے۔
مزید برآں ، اس بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کہ ہندستان کی اقتصادی ترقی میں ایم ایس ایم ای کا کلیدی کردار ہے ، متعدددانشورانہ املاک حقوق (آئی پی آر ایس ) کی فیس میں کمی کی تجویز پیش کی گئی جو کہ حسب ذیل ہے۔
دانشورانہ املاک حقوق (آئی پی آر)
|
سرگرمی
|
زمرہ
|
موجودہ فیس
|
مجوزہ فیس
|
تخفیف %
|
پیٹنٹس
|
فائلنگ
|
ایم ایس ایم ای
|
4000/ 4400
|
1600/ 1750
|
60
|
جانچ پڑتال کے لئے درخواست
|
10000/ 11000
|
4000/ 4400
|
60
|
تیز تر جانچ پڑتال(صرف ای-فائلنگ)
|
25000
|
8000
|
68
|
تجدید (رینیول)
|
2000 to 20000 (+10% طبعی فائلنگ کےلئے
|
800 to 8000 (+10% for طبعی فائلنگ کےلئے
|
60
|
ڈیزائن
|
فائلنگ
|
ایم ایس ایم ای/اسٹارٹ اپ
|
2000
|
1000
|
50
|
جغرافیائی اشارہ جات
|
رجسٹریشن
|
اتھارائز ڈ یوزرس
|
500
|
صفر
|
100
|
رجسٹریشن سرٹی فکیٹ کا اجرا
|
100
|
صفر
|
100
|
تجدید (رینول)
|
1000
|
صفر
|
100
|
فیس کا ڈھانچہ ای فائلنگ /فزیکل فائلنگ کے لئے ہے۔ جی آئی رولز میں تبدیلی کے لئے رولز کا مسودہ نوٹی فائی کیا جاچکا ہے۔
2016 میں حکومت نے جو قومی آئی پی آر پالیسی اختیار کی تھی اس میں ملک میں آئی پی آر نظام کو مزید مضبوط کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں میں اس سلسلہ میں جو ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں ، ان سے آئی پی فائلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔
آئی پی اپلی کیشنز کی فائلنگ
|
14-2013 سے 19-2018 کے دوران اضافہ (فی صد)
|
پیٹنٹس
|
18
|
ٹریڈ مارکس
|
69
|
پیٹنٹس کے لئے گھریلو فائلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ 14-2013 میں جہاں یہ اضافہ 22 فی صد تھا وہیں 19-2018 میں یہ اضافہ 29 فی صد ہوا۔ اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں ، آر اینڈ ڈی اداروں اور صنعتی کلسٹروں میں آئی پی کے تئیں بیداری پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ آئی پی یعنی دانشورانہ املاک سے متعلق درخواستوں کے التوا سے متعلق مسئلے کو حل کرنے کے لئے کثیر جہتی اقدامات کئے جارہے ہیں جس میں افرادی قوت میں کئی گنا اضافہ اور طریقہ کار کو منظم بنانا شامل ہیں۔ ان حکمت عملی کے زبردست فائدے ہوئے ہیں اور آئی پی درخواستوں کے نبٹارے میں زبردست اچھال آیا ہے۔
آئی پی آر درخواستوں کا نبٹارہ
|
14-2013 سے 19-2018 کے دوران اضافہ (فی صد)
|
پیٹنٹس
|
353
|
ٹریڈ مارکس
|
395
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ م م ۔ ج۔
U- 4183
(Release ID: 1585191)
Visitor Counter : 128