وزارت دفاع

 بھارت-تھائی لینڈ مشترکہ فوجی مشق میتری-2019

Posted On: 12 SEP 2019 5:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12؍ستمبر2019:بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان فارن ٹریننگ نوڈ(غیر ملکی تربیت)طرز پر مشترکہ مشق میتری16ستمبر 2019ء سے 29 ستمبر2019ء تک امروئی(میگھالیہ) میں منعقد ہوگی۔ بھارت اور رائل تھائی لینڈ آرمی(آر ٹی اے) کے 50فوجی اپنے اپنے ملک میں دہشت گردی مخالف مہموں سے حاصل تجربات سے باخبر کرنے کے لئے اس مشق میں حصہ لیں گے۔

میتری مشق ایک سالانہ تربیتی موقع ہے جو کہ 2006ء سے باری باری سے بھارت اور تھائی لینڈ میں منعقد کی جاتی رہی ہے۔ مختلف ممالک کے ساتھ فوجی تربیتی مشقوں کے سیریز میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ تھائی لینڈ کے ساتھ مشق میتری ان معنوں میں قابل توجہ ہے کہ دونوں ملک عالمی دہشت گردی کے بدلتے ہوئے رخ کے پیش نظر سلامتی کے چیلنجوں کا سامنا کررہے ہیں۔ کمپنی کی سطح کی اس مشترکہ ٹریننگ کا نظریہ جنگلات اور شہری علاقوں میں دہشت گردی مخالف کارروائیوں کا احاطہ کرتا ہے۔

اس مشترکہ ملٹری مشق سے انڈین آرمی(آئی اے) اور رائل تھائی لینڈ آرمی(آر ٹی اے) کے درمیان دفاعی تعاون  کو فروغ حاصل ہوگا، جس سے دونوں ملکوں کے باہمی دفاعی تعاون میں اضافہ ہوگا۔

 

********

U: 4145



(Release ID: 1584983) Visitor Counter : 96


Read this release in: Bengali , English , Hindi