شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

این ای سی کو مختص کئے گئے فنڈز کے بارے میں وضاحت

Posted On: 12 SEP 2019 1:47PM by PIB Delhi

میڈیا کے ایک حلقے میں اس طرح کی خبریں دی گئی ہیں کہ:

· شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت اور شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کے درمیان رستہ کشی چل رہی ہے۔

· شمال مشرقی خطے کی وزارت نے کونسل کو نئے پروجیکٹ منظور کرنے سے روکا اور اس کی بجائے این ای سی سے کہا کہ وہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کی این ایل سی پی آر۔ مرکزی اسکیموں کے قرضہ جاتی کی ادائیگی کرے۔

اس سلسلے میں یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ مرکزی کابینہ نے این ای سی کو یکم اپریل 2019 سے شروع ہونے والے تین سال کی مدت کے لیے 4500 کروڑ روپے مختص کئے جانے کا تعین کیا تھا، جس میں کچھ مخصوص قرضہ جات کی ادائیگی کے لئے ضروری رقم بھی شامل ہے۔

اس 4500 کروڑ روپے کی رقم میں سے این ای سی نے یکم اپریل 2017 سے  1741.06 کروڑ روپے مالیت کے نئے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ اس لیے میڈیا میں دی جانے والی رپورٹ غلط ہے۔ اس مدت کے دوران این ای سی نے مختلف جاری اور نئے منظور کئے گئے پروجیکٹوں پر 2688.33 کروڑ روپے کی رقم خرچ کی ہے۔اس میں سے محض 343.86 کروڑ روپے کی رقم شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت سے این ای سی کو منتقل کی گئی اسکیموں کے قرضہ جات کی ادائیگی میں استعمال کی گئی۔

این ای سی پارلیمنٹ کے ایک قانون کے تحت قائم کیاگیا قانونی ادارہ ہے اور اس کے پاس اپنے کام کاج کے لئے  مطلوبہ خود مختاری اور بااختیار اتھارٹی کی منظوری اور مطلوبہ بجٹ کی دستیابی ہونے پر کابینہ کے فیصلے کے مطابق این ای سی کے سپرد کئے گئے مختلف شعبوں میں پروجیکٹ منظور کرنے کی آزادی ہے۔ سال 18-2017 اور 19-2018 کے دوران این ای سی نے مختلف پروجیکٹوں پر 2140.29 کروڑ روپے کی رقم خرچ کی ہے۔ رواں سال کے لئے مختص کی گئی 1476.10 کروڑ روپے کی رقم میں سے 9 ستمبر 2019 تک  مختلف جاری اور نئے منظور شدہ پروجیکٹوں پر 548.04 کروڑ روپے کی رقم خرچ کی جاچکی ہے۔ کسی شعبے کو نظر انداز کئے جانے سے بچنے کے لئے کابینہ کی منظوری سے شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت اور این ای سی کے درمیان شعبے دوبارہ مختص کئے گئے ہیں۔

*********** ***

 U. No. 4128

 



(Release ID: 1584856) Visitor Counter : 61


Read this release in: English , Assamese , Hindi