وزارت اطلاعات ونشریات

اطلاعات ونشریات کے وزیر نے سماعت سے محروم افراد کے لئے ٹی وی پروگراموں تک رسائی کے  پروگرام پر عمل درآمد کا اعلان کیا ہے


بصارت سے محروم افراد کے لئے فلموں تک  رسائی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جارہا  ہے:  جناب پرکاش جاوڈیکر

Posted On: 11 SEP 2019 6:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی  12ستمبر   ۔ٹیلی ویژن کے پروگرام ، سماعت سے محروم افراد کے لئے زیادہ بہتر طور پر پہنچانے کے سلسلے میں  مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے    ایکسی  سبلٹی  اسٹینڈرڈ  پر عمل درآمد کا اعلان کیا ہے ۔ یہ کام  کیپشن دے کر  اور اشاروں کی  بھارتی زبان کے ذریعہ کیا جائے گا ۔ جناب جاوڈیکر نے اعلان کیا کہ تمام نیوز چینل ایک دن میں  کم سے کم ایک بار اپنے خبرنامے  اشاروں  کی زبان  میں پیش کریں  گے  اور تمام ڈی وی چینل  اور سرو س فراہم کرنے والے  ہفتہ میں کم از کم ایک پروگرام ذیلی ٹائٹل  اور کیپشن دے کر پیش کریں  گے ۔

          البتہ لائیونیوز  اور لائیو  پروگرام   مثلاََ کھیل کود  براہ راست دکھائے  جانے والے میوزک شوز  ،  ایوارڈ شو ز ، لائیو  ریالٹی شوز  ، لائیو  بحث ومباحثے   ،ایسے ریالٹی شوز جن کا متن پہلے تیار کرلیا گیا ہو /  یا  پہلے  نہ تیار کیا گیا ہو وغیرہ  اور اشتہارات ٹیلی شاپنگ  پروگرام کو  اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

          اس  پر عمل درآمد  16 ستمبر 2019سے شروع ہوگا۔ ان اسٹینڈرڈ  پر مجموعی عملدرآمد  مرحلے وار طریقے پر اگلے پانچ سال میں  کیا جائے گا۔دوسال کے بعد پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا۔

          جناب جاوڈیکر نے یہ اعلان  بھی کیا کہ  بصارت  سے محروم افراد کے لئے  فلموں کے سلسلے میں   ایکسی سبلٹی اسٹینڈرڈ پر عمل  درآمد کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے ۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-4124



(Release ID: 1584838) Visitor Counter : 77