خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اسمرتی زوبین ایرانی بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم کے تحت


ریاستوں اور ضلعوں کی عزت افزائی کریں گی

Posted On: 05 SEP 2019 3:23PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،5؍ستمبر۔خواتین اور بچوں کی ترقی اور ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی ان ریاستوں اور ضلعوں کی عزت افزائی کریں گی، جنہوں نے کامیابی کے ساتھ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم کو نافذ کیا ہے۔ عزت افزائی اور ایوارڈکی یہ تقریب کل نئی دلی میں منعقد ہوگی اور اس تقریب میں وزیر مملکت دیباسری چودھری اعزازی مہمان ہوں گے۔

اس پروگرام کا مقصد ان ریاستوں اور ضلعوں کی  عزت افزائی کرنا ہے، جو صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کے  ڈاٹا کے ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اور بیداری پیدا کرنے اور رابطے کی سرگرمی میں عمدہ کارکردگی کے مطابق پیدائش کے وقت جنسی تناسب کی بہتر ی میں عمدہ کارکردگی کر رہے ہیں۔

اس موقع پر خواتین و بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر پیدائش کے وقت جنسی تناسب میں مسلسل بہتری کے لئے 9 ریاستوں کے  10 ضلعوں کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صاحبان؍ڈپٹی کمشنر صاحبان اور 5 ریاستوں کے پرنسپل سکریٹریوں ؍کمشنروں کی عزت افزائی کریں گے۔ اس کے علاوہ بیداری پیدا کرنے اور رابطے کی سرگرمیوں  کے تحت    غیر معمولی کارکردگی کے لئے 8 ریاستوں کے 10 اضافی ضلعوں کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صاحبان؍ ڈپٹی کمشنروں کی بھی عزت افزائی کی جائے گی۔

بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم  22؍جنوری 2015 کو شروع کی گئی تھی اور اب یہ 6 سے 40 ضلعوں میں نافذ کی جا رہی ہےاور ان سبھی اضلاع   کا تائید اورمیڈیا مہم کے ذریعہ احاطہ کیا جا رہا ہے۔ ان اضلاع میں سے 405 اضلاع کا  ملٹی سیکٹورل انٹر وینشن کے تحت احاطہ کیا گیا ہے، جس میں 100 فیصد مرکز کی اسپانسروالی اسکیم  کے لئے امداد بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے لئے ڈی ایم ؍ ڈی سی کو فراہم کرائی گئی ہے۔

15-2014 اور 19-2018 کی مدت کے لئے ریاست اور مرکز کے زیرانتظام علاقے کے اعتبارسے پیدائش کے وقت جنسی تناسب کے ڈاٹا سے متعلق تازہ ترین رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ پیدائش کے وقت جنسی تناسب میں قومی سطح پر بہتری کا رجحان ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔ ح ا  ۔ک ا

U- 4047

 



(Release ID: 1584248) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Hindi , Marathi