صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
اساتذہ کے قومی دن کی ماقبل شام صدر جمہوریہ ہند کی اساتذہ کو مبارک باد
Posted On:
04 SEP 2019 4:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی،04؍ستمبر،صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے اساتذہ کے قومی دن کے موقع پر ملک بھر کے اساتذہ کو مبارک باد دی ہے۔
اپنے مبارک بادی پیغام میں صدر جمہوری ہند رام ناتھ کووند نے کہا ’’ اساتذہ کے قومی د کے موقع پر مجھے اساتذہ کو اپنی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے نہایت خوشی ہورہی ہے۔
ہم اپنے سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر سرواپلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش پر اساتذہ کا قومی دن مناکر ہم ایک نامور سیاست داں ، ایک عظیم اسکالر اور تعلیمی برادری کی نہایت ممتاز شخصیتوں میں سے ایک کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کی زندگی اور ان کا کام اساتذہ کو پوری لگن اور دیانت داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کے لئے ہمیشہ تحریک دیتے رہیں گے۔
اساتذہ کا قومی دن ، ان اساتذہ کے نام ہے، جو طلباء کی زندگی میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں۔ وہ نوجوان اذہان کو ترغیب فراہم کرتے ہیں، علم کی ان کی تشنگی کو سیراب کرتے ہیں اور طلباء کی مخفی صلاحیتوں اور لیاقتوں کو اجاگر کرتے ہیں۔
اس مبارک موقع پر میں پوری تعلیمی برادری کو اپنی جانب سے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں، جنہوں نے ہمارے طلباء کی رہنمائی ملک کے قیمتی اثاثہ اور بیش قیمت انسانی وسائل بننے کے لئے رہنمائی کی۔ اس طرح سے ان اساتذہ نے ایک مضبوط اور خوش حال ملک کی تعمیر کے لئے گراں قدر تعاون پیش کیا،،۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن-م م- ق ر)
U-4030
(Release ID: 1584136)
Visitor Counter : 115