امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے سلواسا میں کئی عوامی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
دفعہ 370 منسوخ کیے جانے سے کشمیر میں مکمل امن، ایک بھی گولی نہیں چلائی گئی، ایک بھی آدمی نہیں مارا گیا : مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ
تمام گھروں کو2022 تک پائپ کے ذریعے پانی ملے گا : جناب امت شاہ
دفعہ 370 اور 35 اے منسوخ کیے جانے سےہندوستان کے ساتھ جموں و کشمیر کی یکجائی مکمل ہوئی : جناب امت شاہ
سیاست سے اوپر اٹھیں اور قومی سلامتی اوریکجہتی کے معاملات میں متحد ہو جائیں : جناب امت شاہ
Posted On:
01 SEP 2019 4:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی،یکم ستمبر / امور داخلہ کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج سلواسا میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ جناب امت شاہ نے 290 کروڑ روپے سے زیادہ کی مجموعی مالیت والے عوامی پروجکٹوں کو عوام کے سپرد کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ سلواسا میں 2014 میں جناب نریندر مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد ہی ترقی دکھائی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ برسوں میں مرکز کے زیر انتظام خطے دادرا اور نگر حویلی کے ہر ایک گھر تک پانی ، بجلی ، صفائی ستھرائی اور گیس پہنچ چکی ہے۔
جناب امت شاہ نے مڈ ڈے میل وین کی پہل کے لیے اکشے پاترا فاؤنڈیشن کی تعریف کی اور کہاکہ اس سے مرکز کے زیر انتظام خطے میں بچوں کی صحت اور ان کے تغذیے کی سطح کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
جناب امت شاہ نے شرم یوگی پرساد اسکیم کی ستائش کی جس کے ذریعے مزدوروں کو ان کے کام کے مقام کے قریب ہی سستی قیمت پر تغذیے والی خوراک مہیا کرائی جائے گی۔
جناب امت شاہ نے بتایا کہ نمو میڈیکل کالج میں تعلیمی سال کی شروعات سے ہر سال 150 سے زائد مستقبل کے ڈاکٹروں کی تربیت کی جائے گی جس سے اس پاس کے علاقے کی طبی ضرورتوں کو پورا کیا جا سکے گا۔
جناب امت شاہ نے پانی کے مسائلے کے لیے ایک بے مثال جامع نظریے کے طور پر جل شکتی منترالیہ قائم کیے جانے کی ستائش کی اور کہا کہ اس اقدام سے مستقبل میں بہت زیادہ فائدے حاصل ہوں گے۔
جناب شاہ نے بتایا کہ رواإں سال کے بجٹ میں 14 کروڑ گھروں کو پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے 3.5 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سال 2022 تک تمام گھروں کو پائپ کے ذریعے پانی فراہم کرانے کے لیے پابند عہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اس فیصلے سے 130 کروڑ لوگوں کی زندگی پر بہت بڑا اثر پڑے گا۔
پلاسٹک کے استعمال اور ماحولیاتی بحران کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ پلاسٹک کے تھیلوں کی جگہ کپڑے کے تھیلے استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے سووچھ بھارت کے وزیراعظم کے ویژن کو تحریک ملے گی۔
جناب شاہ نے کہا کہ جناب نریندر مودی کی قیادت میں دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی سے ہندوستان کے ساتھ جموں و کشمیر کی یکجائی مکمل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے اس خطے میں ترقی ہوگی اور دہشت گردی کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔
جناب شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 منسوخ کیے جانے کے بعد سے کشمیر میں مکمل امن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 منسوخ کیے جانے کے بعد سے کشمیر میں ایک بھی گولی یا آنسو گیس کا گولہ چھوڑا نہیں گیا اور ایک بھی آدمی مارا نہیں گیا ہے۔
جناب شاہ نے دفعہ 370 کی منسوخی کی مخالفت کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ سیاست سے اوپر اٹھین اور قومی سلامتی اور یکجہتی کے معاملوں میں حکومت کے ساتھ اتحاد کا مظاہرہ کریں۔
جناب شاہ نے سلواسا ایجوکیشن ہب اینڈ پیرامیڈیکل بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے اس مرکز کے زیر انتظام خطے کی نئی سیاحتی پالیسی کا آغاز کیا۔ انہوں نے مڈ ڈے میل وینس کو ہری جھنڈی دکھائی۔ نوجوانوں کے ہوسٹل کا افتتاح کیا اور شرم یوگی پرساد اسکیم کا آغاز کیا، جس کے ذریعے مزدوروں کو ان کے کام کے مقامات کے قریب سستا کھانا مہیا کرایا جائے گا۔
اس موقعے پر اسٹیج پر جناب پرفل پٹیل ، دادرا اور نگر حویلی انتظامیہ اور دیگر معززین موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن ۔ ا گ۔ م ت ح(
U-3976
(Release ID: 1583809)
Visitor Counter : 113