وزارت اطلاعات ونشریات

حکومت نے ہمیشہ کیلئے میڈیا کی آزادی کا تہیہ کر رکھا ہے:اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر


جناب پرکاش جاوڈیکر

Posted On: 30 AUG 2019 2:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30؍اگست،اطلاعات و نشریات ، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ کارکردگی، اصلاحات اور تبدیلی – یہ تین ستون ہیں، جن پر نیو انڈیا کے ویژن کو تعمیر کیا گیا ہے۔ وہ کیرالہ کے شہر کوچی میں ملایالا  منورما کمپنی لمیٹیڈ کی طرف سے منعقدہ  ایک اخباری اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس کا موضوع تھا نیو انڈیا: گورنمنٹ اینڈ میڈیا۔

جناب جاوڈیکر نے کہا کہ حکومت نے جس نئے بھارت کا خواب دیکھا ہے، وہ کرپشن، دہشت گردی، ذات پات، فرقہ پرستی اور غریبی سے آزاد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ ہمارا ایک متنوع ملک ہے۔ گوناگونیت بھارت کی روح ہے۔ رہو اور رہنے دو بھارتی فلسفہ کی بنیاد ہے‘‘ ۔

وزیر موصوف نے میڈیا کی آزادی کے حکومت کے مسلسل عہد کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ میڈیا کی آزادی جمہوریت کا ضروری جزو ہے، لیکن یہ بات بھی سمجھ لینی چاہئے کہ ایک جمہوری سول سوسائٹی میں آزادی کو ایک ذمہ دار آزادی ہونا چاہئے۔ ذمہ دار آزادی  کوئی ترتیب دی ہوئی آزادی نہیں ہوتی، بلکہ یہ خود اپنے طریقوں سے مرتب کردہ آزادی ہوتی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ  ملک میں ہجومی قتل کے واقعات  سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی افواہوں کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔ یہ اس لئے ہوتا ہے، کیونکہ سوشل میڈیا میں کسی اتھارٹی یا خودمرتب کردہ مکانزم کا فقدان ہوتا ہے۔

سوالوں کا جواب دیتے ہوئے جناب  جاوڈیکر نے کہا کہ حکومت ہر قسم کی تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے، کیونکہ اس سے حکمرانی میں وسعت پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ ہم آزاد اداروں میں یقین رکھتے ہیں، کیونکہ یہی ادارے جمہوریت کی طاقت ہیں‘‘۔ کشمیر میں میڈیا کی آزادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب جاوڈیکر نے کہا کہ اگرچہ مناسب پابندیوں کا مرحلہ تھا، لیکن رفتہ  رفتہ ان میں سے بیشتر پابندیوں کو روزبروز ختم کیا جا رہا ہے اور ہم ایک مکمل طور پر نارمل نیاکشمیر اور نیا بھارت دیکھیں گے۔ اس سے پہلے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ متعلقہ اخباری اجتماع کا افتتاح کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-3957



(Release ID: 1583664) Visitor Counter : 97