صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزارت صحت کے تحت ٹی بی ڈویژن نے ٹی بی سے نمٹنے کیلئے جدید انٹلی جنس  پر مبنی  طریقوں کے سلسلے میں مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے

Posted On: 30 AUG 2019 12:00PM by PIB Delhi

نئی  دہلی۔30؍اگست۔وزارت صحت کے تحت مرکزی ٹی بی ڈویژن نے ٹی بی سے نبردآزما ہونے  کی اپنی کوششوں کو کامیاب بنانے کیلئے  جدید ترین  انٹلی جنس پر مبنی ٹیکنالوجی کی تلاش کیلئے  وادھاوانی انسٹی ٹیوٹ فار آرٹیفیشیل انٹلی جنس  کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے ہیں۔ مذکورہ مفاہمتی عرضداشت پر  صحت اور کنبہ بہبود کے جوائنٹ سکریٹری جناب وکاس شیل اور وادھوانی اے آئی کے سی ای او ڈاکٹر پی آنندن نے اپنے دستخط کیے ہیں۔

اشتراک کے ایک حصے کے طور پر وادھوانی اے آئی  قومی ٹی بی پروگرام میں اپنی اعانت فراہم کرے گا  اور اے آئی  اپنی جانب سے جو اعانت فراہم کرے گا اس میں اے آئی پر مبنی  تمام تر مسائل کے حل ، ترقی اور انہیں پائلٹ شکل دینا وغیرہ  بھی شامل ہے۔ اس کے ذریعے پروگرام کو تقویت حاصل ہوگی اہم معاملات میں مدد ملے گی ہاٹ ۔ اسپاٹ میپنگ ، یعنی جن علاقوں میں  ٹی بی کا پھیلاؤ زیادہ ہے ان کی شناخت، تشخیص کے لئے  متنوع طریقہ ہائے کار اور اسکریننگ  کا راستہ بھی اختیار کیا جاسکے گا اور نگہداشت کرنےوالوں کو بھی  مدد ملے گی کیوں کہ وہ  اے آئی ٹیکنالوجیوں یعنی کمپیوٹر پر مبنی  جدید ترین  سہولتوں اور استدلالی سوجھ بوجھ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

نظرثانی شدہ قومی ٹی بی کنٹرول پروگرام افزوں طور پر حفظان صحت کے شعبے میں  جدید ترین ٹیکنالوجیاں اپنانے کیلئے کوشاں رہا ہے۔  کمپیوٹر پر مبنی  اطلاعات اور سہولتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیکنالوجیوں کی مدد سے صحت کے شعبے میں منفرد مواقع فراہم کرائے جاتے ہیں جن کے ذریعے اثرانگیزی میں اضافہ ہوتا ہے، وسائل کی کفایت ہوتی ہے اور نتائج اخذ کرنے میں آسانی ہوتی ہے اور فراہم کی جانے والی خدمات کی کوالٹی بہتر بنائی جاتی ہے۔اس شعبے میں اس کے استعمال کے وافر امکانات ہیں، جن کے ذریعے بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں خصوصاً ایسی صورتحال میں جہاں وسائل محدود ہوں، بھارت نے 2025 تک عالمی ہمہ گیر ترقیاتی نشانوں کے مقابلے میں پانچ برس قبل ہی ٹی بی کے خاتمے کاعہد  کررکھا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3951


(Release ID: 1583590) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Marathi , Hindi